حیدرآباد پٹرول پمپ مشینوں میں الٹ پھیر - 8 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

حیدرآباد پٹرول پمپ مشینوں میں الٹ پھیر - 8 افراد گرفتار

شہرکی پولیس نے پٹرول پمپس میں پٹرول فراہم کرنے والی مشینوں میں حسب منشاء تبدیلی کے ذریعہ سافٹ ویرکے ساتھ چپس نصب کرنے والے8ارکان پرمشتمل بین ریاستی ٹولہ کوگرفتارکرلیاہے،جب کہ پٹرول پمپس کے مالکین کے سازبازکے ساتھ ایساکیاجارہاتھا جس کے نتیجہ میں صارفین کوکروڑہاروپئے کے نقصانات کاشکاربنایاگیا،جنہیں پٹرول فراہم والی مشینوں پرموجودبورڈ پرحقیقی اعدادوشمارکے مقابلہ میں کمترپٹرول سربراہ کیاجاتارہاہے۔سائبرآبادکی اسپیشل آپریشن ٹیم ایس اوٹی نے مستنداطلاع ملنے پرکوکٹ پلی کے پٹرول پمپ کے ٹیکنیشین35سالہ محمدحفظ الباری،وجئے واڑہ کے پٹرول پمپ کے ٹیکنیشینس25سالہ شیخ سکندر،28سالہ مدھناکلیان،راجمندری کے26سالہ شیخ مصطفی اورممبئی کے ہندوستان پٹرولیم لمیٹڈکے سرویس مکینک39سالہ کے شبوکے تھامس کو گرفتارکرلیا۔جوکیرالاکارہنے والا ہے۔کوکٹ پلی کے ٹیکنیشین38سالہ فیض الباری،سکندرآبادکے سندیپ اورممبئی کاوویک روپوش ہیں۔اس بات کااظہارسائبرآبادایس ڈی،ایس اوٹی کے گوردھن ریڈی نے یہاں کیا۔پولیس کے ان کے قبضہ سے4لیاپ ٹاپ،پانچ ہارڈڈسک،تین پروگرامس،تقریبا600آئی سی ایس(چپس)تقریبا100ریمورٹ،ایک شیورلے کاراور1.5لاکھ روپئے نقدبرآمدکرلیے ہیں۔ملزمین نے حسب منشاء تبدیل کردہ چپس کووجئے واڑہ اورحیدرآباد کے پٹرول پمپس میں نصب کردیاتھا۔

Hyderabad PETROL pump cheating

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں