اترپردیش کے بلند شہر میں جھڑپ - 3 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

اترپردیش کے بلند شہر میں جھڑپ - 3 افراد ہلاک

اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے ایک موضع میں ایک نوجوان لڑکی کو ہراسانی کے بعد جھڑپ میں 3افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کے دن کھرجہ کے سائنڈا فرید پور موضع میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کے دن ایک نوجوانوں نے 14سالہ لڑکی کو ہراساں کیا۔ جب لڑکی نے اپنے خاندان والوں سے اس کی شکایت کی تو انہوں نے نوجوانوں کو بری طرح مارپیٹ کی اور اسے دور رہنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے فریقین کو سمجھا بجھاکر گھرواپس بھیج دیا لیکن دوسرے دن یعنی منگل کو نوجوان نے لڑکی کو ایک بار پھر ہراساں کیا جس کے بعد فریقین میں زبردست جھڑپ ہوئی اور انہوں نے ایک دوسرے پر ہتھیاروں سے حملے کئے جس میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی 36سالہ اندرپال جاتو، 45 سالہ بلویرٹھاکر اور 48 سالہ اوم پرکاش کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ مقامی عوام نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ پولیس عملہ جب جائے واقعہ پر پہنچا تو ان کے ساتھ دھکم پیل کی گئی اور انہیں مارا پیٹا گیا۔ ایک خاتون کانسٹبل کو بھی مارپیٹ کی گئی۔ اس علاقہ میں پولیس کی بھاری جمعیت روانہ کی گئی ہے اور پی اے سی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ یہ دو ذات والوں کے درمیان کا جھگڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک پولیس عہدیدار کو معطل کردیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر سرینواس اور خاتون کانسٹبل سمن کو ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا ہے۔ ستمبر 2012ء میں مظفر نگر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں دو نوجوانوں کو ہلاک کردیا گیا تھا اور آخر کار مغربی اترپردیش کے ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات پیش آئے تھے جس میں 63افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔

3 Killed in Caste Violence in Uttar Pradesh's Bulandshahr district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں