شہادت بابری مسجد کا سانحہ ناقابل فراموش - مفتی مکرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

شہادت بابری مسجد کا سانحہ ناقابل فراموش - مفتی مکرم

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے21 سال مکمل ہونے پرآج یہاں مسلم برداری کی جانب سے"یوم غم"کااہتمام کیاگیاجبکہ وشوا ہندوپریشد(وی ایچ پی)نے"یوم شجاعت"منایا۔ہندوؤں اورمسلمانوں دونوں ہی کی تنظیموں نے اپنے اپنے تجارتی ادارے بندرکھے اورمختلف پروگرامس منعقد کئے،کنوینر بابری مسجد ایکشن کمیٹی محمدآفاق احمدخان نے بتایاکہ متنازعہ ڈھانچہ کو،1992میں،کانگریس کے دورحکومت میں منہدم کیاگیاتھا۔اس وقت کے وزیراعظم پی وی نرسمہاراؤنے اس مسجد کی دوبارہ تعمیرکویقینی بنانے کاوعدہ کیاتھالیکن یہ کیس سپریم کورٹ میں ہنوززیرسماعت ہے۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکرملت مولاناڈاکٹرمفتی محمد مکرم احمدنقشبندی نے نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکیدکی کہ پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کریں اورتلاوت قرآن کریم زیادہ سے زیادہ کریں اس کے بہت سے فوائد ہیں۔شاہی امام نے6دسمبر بابری مسجد کی21ویں برسی پرحکومت سے مطالبہ کیاکہ بابری مسجد کواسی جگہ بنوانے کاوعدہ پوراکرے اورمسجد کے شہیدکرنے والوں کوجلدسزادلائے۔انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کادکھ ہرلمحہ ہے اوراسے بھلایانہیں جاسکتا۔شاہی امام نے الیکشن کمیشن کی ناقص کارکردگی پرتنقیدکی۔

unforgettable tragedy of Babri Masjid - Mufti Mukarram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں