نیلسن منڈیلا سے ملاقات کے دوران سونیا گاندھی جذباتی ہو گئی تھیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

نیلسن منڈیلا سے ملاقات کے دوران سونیا گاندھی جذباتی ہو گئی تھیں

sonia mandela
صدرکانگریس سونیا گاندھی نے 2007میں جنوبی افریقہ کے سابق صدرنیلسن منڈیلا سے رسمی ملاقات کی تھی جس کے دوران انھیں یہ بتائے جانے پرکہ افریقی نیشنل کانگریس ان کی خوش دامن اندراگاندھی اورشوہرراجیوگاندھی کی ممنون ہے تووہ کسی قدرجذباتی ہوگئی تھیں۔اس وقت بزرگ ہندوستانی نژادمخالف نسلی امتیازجہدکاراحمدقطردہ نے جومنڈیلا کے ساتھ جنوبی افریقہ کی جیل میں26سال گذارچکے تھے،سونیا گاندھی کامہمانوں اورمیڈیاکے نمائندوں سے تعارف کراتے ہوئے کہاتھاکہ گاندھی خاندان اورہندوستان نے بحیثیت ملک نسلی امتیازپرمبنی حکومت کے خلاف جدوجہد میں اہم رول اداکیاہے۔انھوں نے کہاتھاکہ اندراگاندھی نے ساری زندگی اے این سی کی غیرمتزلزل تائیدکی تھی۔انھوں نے نسلی امتیازسے پاک جمہوری جنوبی افریقہ کے لیے جدوجہد کی بھی تائیدکی تھی۔دہلی میں اے این سی کے دفترکے قیام میں انھوں نے سرگرم رول اداکیاتھا۔ہندوستان اے این سی کوسفارتی موقف دینے والاپہلاملک تھا۔انھوں نے کہاکہ ان تما م چیزوں کے مدنظرہم انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کی حیثیت سے سونیاگاندھی کاخیرمقدم کرنے میں مسرت محسوس کررہے ہیں۔اس موقع پر سونیاگاندھی نے جوجذبات سے مغلوب ہوگئی تھیں۔کہاتھاکہ یہ (منڈیلاکے دفتر میں بیٹھنا)میرے لیے ایک یادگارلمحہ ہے کیوں کہ میری یادیں تازہ ہوگئی ہیں کہ میرے شوہر نے اس دفتر کی تعمیر اوراس کی تائیدمیں انتہائی اہم رول اداکیاتھا۔

Sonia Gandhi had emotional meeting with Mandela in 2007

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں