ہم اپوزیشن کی طاقت کو کم نہیں سمجھ سکتے - وزیراعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

ہم اپوزیشن کی طاقت کو کم نہیں سمجھ سکتے - وزیراعظم

منموہن سنگھ نے نریندرمودی کوایک طرح سے کانگریس کے لئے چیلنج تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے مخالف کی طاقت کوکمزورنہیں قراردے سکتے۔سنگھ نے آج یہاں کہاکہ کانگریس پورے اعتمادکے ساتھ آئندہ لوک سبھاانتخابات میں میدان میں اترے گی لیکن ہم اپنے حریف کو کمزورقرارنہیں دے سکتے۔ہم اپنے مخالفین کے تعلق سے پوری طرح سنجیدہ ہیں۔وزیراعظم سے پوچھاگیاتھا کہ کیاوہ مودی کوایک چیلنج سمجھتے ہیں وہ انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمس کے ایک پروگرام میں اطہارخیال کررہے تھے۔دہشت گردی کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ اس سے نمٹنے کیلئے پورے ملک کومتحدہونا چاہئے۔اس مسئلہ کوصرف ہندو،مسلمان یاعیسائی کی بنیادپرحل نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے جب بھی متحدہوکردہشت گردی کا مقابلہ کیاہے ہم کامیابی سے ہمکنارہوئے ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کی لعنت سے متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کا واحد مقصد ملک کو فرقہ واریت کی بنیادپرتقسیم کرناہے۔وزیراعظم نے میڈیاسے ہندوستان کی ترقی کونظراندازنہ کرنے کی گزارش کی اورکہاہندوستان ایک برانڈ کی شکل میں پوری دنیامیں مقبول ہورہاہے۔سنگھ نے مزیدکہاکہ ہندوستان کی ابھرتی ہوئی معیشت نے عوام کوغریبی سے نجات دی ہے لیکن ملک میں ابھی غریبی ختم نہیں ہوئی ہے اگرچہ اس کی شرح متواترکم ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاماضی کی غلطیوں کے باوجودملک کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔گذشتہ ایک دہائی میں شرح نموکی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں صنعتی طبقے کی موجودہ بے چینی سے واقف ہوں۔پی ٹی آئی کے بموجب منموہن سنگھ نے آج کہاکہ وہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوارنریندرمودی کوسنجیدگی سے لیں گے اورمروت کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ایک سیاسی پارٹی کے طورپرہم ملک میں پریشان کن حالات پیداکرنے کی اپوزیشن کی طاقت کوکمتر نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے یہاں ہندوستان ٹائمس لیڈرشپ سمٹ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ان سے ان کے کابینی رفقاء میں مختلف خیالات کے تعلق سے پوچھاگیا تھاجن میں سے ایک نے کہاکہ مودی کی جانب سے لاحق چیلنج کوسنجیدگی سے لیاجاناچاہئے۔جبکہ ایک اورنے اپوزیشن کومستردکردیاتھا۔سنگھ نے کہاکہ میں ان لوگوں میں سے ایک ہوں جو اپنے حریفوں کوانتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور چنانچہ مروت کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی خوداعتمادی کے جذبہ کے ساتھ انتخابات میں مقابلہ کرنے جارہی ہے۔اس کوغلط نہیں لیاجاناچاہئے چاہے اسمبلی انتخابات کے نتائج جوکچھ بھی ہوں۔وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کانگریس میں ان قائدین سے اتفاق نہیں کیاجونریندرمودی کی جانب سے لاحق چیلنج کوخارج کرتے ہیں لیکن دعوی کیاکہ پارٹی خوداعتمادی کے ساتھ اورپانچ ریاستوں میں حال ہی میں اختتام پذیرانتخابات کے نتائج کالحاظ کئے بغیر2014کے لوک سبھاانتخابات میں مقابلہ کرے گی کیونکہ یہ منظم پارٹی ہے۔وزیراعظم یہاں11ویں ہندوستان ٹائمس لیڈرشپ سمٹ میں کلیدی خطبہ دینے کے بعدسوالات کے جواب دے رہے تھے۔قبل ازیں اپنے خطاب میں سنگھ نے ان لوگوں پرسخت تنقیدکی جو پورے سیاسی نظام پربدعنوان ہونے کاالزام لگانے کی کوشش کررہے ہیں اوروبدگمانی کی افواہیں پھیلارہے ہیں۔گزشتہ دوبرسوں میں چندجانے مانے اورمتعلقہ شہریوں نے پورے سیاسی نظام پربدعنوان اورمخالف عوام ہونے کاالزام عائدکرتے ہوئے بدگمانی کی افواہیں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ کے فیصلہ کے احترام کومستردکرتے ہوئے پارلیمانی ادارہ پرحملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اگزٹ پولس میں کانگریس کی دہلی۔مدھیہ پردیش،راجستھان اورچھتیں گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں شکست کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی اتوار کوعمل میں آئے گی اورمیزورام میں ووٹوں کی گنتی پیرکوہوگی۔

Congress can't underestimate its opponents, but is confident: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں