مرکز ترون تیج پال کیس میں مداخلت نہیں کرے گا - شنڈے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

مرکز ترون تیج پال کیس میں مداخلت نہیں کرے گا - شنڈے

مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے آج کہاکہ تہلکہ کے ایڈیٹرترون تیج پال کے خلاف جنسی حملہ کیس میں مرکز مداخلت نہیں کرے گا۔تیج پال کی تاخیرسے عمل میں لائی گئی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے شنڈے نے کہاکہ ہماری حکومت کسی بھی صورت میں مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی جبکہ تیج پال کا کیس دوسری ریاست میں جاری ہے۔مرکزاس کیس میں مداخلت کرنے کاارادہ نہیں رکھا۔شنڈے،یہاں ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے گجرات میں خاتون کی جاسوسی معاملہ پرجس میں چیف منسٹرنریندرمودی کوملوث بتایاگیاہے،تبصرہ کرنے سے انکارکردیامگرانہوں نے کہاکہ سرکاری مشنری کے بیجااستعمال پراگررتحقیقات کی جائی تومودی کوان کاسامناکرناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں تحقیقات کی جاسکتی ہیں اوراس ضمن میں بہت جلدفیصلہ لیاجائے گا۔مرکزی اورریاستی ہوم سکریٹریزان غیر قانونی جاسوسی معاملہ کی تحقیقات اور کارروائی کیلئے مجازہیں۔نریندردابھولکر قتل کیس کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ حکام نے ہمیں بتایاہے کہ پولیس کو مجرموں کے تعلق سے چنداہم سراغ حاصل ہوئے ہیں۔وہ بھی اس سلسلہ میں ریاستی حکومت سے بات چیت کرچکے ہیں۔جہاں تک ممکن ہوسکے ہم بہتری کیلئے سعی کررہے ہیں۔شنڈے جنہوں نے شیوسیناکے سربراہ آنجہانی بال ٹھاکرے کی یادگارکی تعمیر کیلئے کل جماعتی کمیٹی تشکیل دی ہے،نے کہاکہ بال ٹھاکرے کاتصورکوایک جارحیت پسند پارٹی کے طورپردہن میں آجاتاہے۔وہ،بال ٹھاکرے کوایک جارحیت پسند جماعت کے لیڈرکی حیثیت سے دیکھنانہیں چاہتے جبکہ ان کے والدپربھودھنکرنے دلتوں پرمظالم کے خلاف آوازاٹھائی تھی ان کی اس جدوجہدکوریاست کی عوام فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ وہ،بال ٹھاکرے کے دیگرسرگرمیوں پر بات کرنانہیں چاہتے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں