پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-21

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

ڈیلروں کا کمیشن بڑھائے جانے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں 41 پیسے (ویٹ چھوڑ کر) اور ڈیزل کی قیمت میں 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ بڑھی ہوئی قیمتیں آج نصب شب سے نافذ ہوجائیں گی۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیزل پر ڈیلروں کا کمیشن 1089 روپئے فی کلو لیٹر سے بڑھاکر 1186 روپئے فی کلو لیٹر کردیا گیا ہے۔ کمیشن میں اضافہ سے دہلی میں ڈیزل کی قیمت 53 روپئے 67پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ اضافہ تیل کمپنیوں کی لاگت سے کم قیمت پر فروخت کرنے سے ہونے والی انڈر ریکوری کی مد میں کی گئی تھی۔ اس سے قبل ڈیلروں کا کمیشن پچھلے سال 28 اکتوبر کو 912 روپئے فی کلو لیٹر سے بڑھاکر 1089 روپئے کیا گیا تھا۔ آج قیمتوں میں اضافہ کئے جانے کی وجہہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 71.02 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 71.50 روپئے ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت نے دس دسمبر کو رسوئی گیس ڈیلروں کا کمیشن 3.46 روپئے بڑھا تھا۔ اس کی وجہہ سے پکوان گیس کا 14.2 کلو گرام والا سلنڈر 414 روپے کا ہوگیا تھا۔

Petrol and diesel price hike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں