کشمیر میں مہنگائی اور برقی کٹوتی کے خلاف احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

کشمیر میں مہنگائی اور برقی کٹوتی کے خلاف احتجاج

جموں وکشمیرمیں اصل اپوزیشن جماعت پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے مبینہ کرپشن،مہنگائی اور وادی میں اچانک برقی کٹوتیوں کے خلاف آج گرمائی دارالحکومت میں ایک احتجاجی مارچ منظم کیا۔سینئرقائدطارق حمیدقرہ کی جنھیں سرینگرپارلیمانی حلقہ کاامیدوارنامزدکیاگیاہے،زیرقیادت پی ڈی پی قائدین اورورکروں نے ریزیڈنسی روڈپر پارٹی ہیڈکوارٹرس سے مارچ کیا۔انھوں نے ریاست میں نیشنل کانفرنس زیرقیادت حکومت کے دورمیں مبینہ کرپشن کے خلاف اپنے ہاتھوں میں بینرس اورپلے کارڈس اٹھارکھے تھے۔بہرحال جب وہ یگل چوک کے قریب پہنچے توجلوسیوں کوجو مخلوط حکومت کے خلاف نعرے بھی لگارہے تھے،پولیس نے روک دیا۔پی ڈی پی قائدین اورورکروں کوتاریخی لال چوک کی طرف بڑھنے نہیں دیاگیا۔متعددقائدین نے ان سے خطاب کیااورپھرمنتشرہوگئے۔انھوں نے الزام عائدکیاکہ اس حکومت نے کرپشن کی تمام حدیں پارکرلی ہیں۔انھوں نے بالخصوص بوپی کے سابق صدرنشین مشتاق احمدپیرکاحوالہ دیاجوایم بی بی ایس کے پرچوں کی فروخت کے اسکام میں ملوث ہیں۔پی ڈی پی قائدین نے الزام عائدکیاکہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں اورحکومت محض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اسی طرح وادی کشمیربشمول سرینگر میں میٹراورغیرمیٹروالے علاقوں میں برقی کی صورتحال ابترہوگئی ہے۔طارق حمیدکوسرینگرسے سابق چیف منسٹراورنیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگاجوسرینگر سے دوبارہ انتخاب لڑرہے ہیں۔

fresh protests against the power development in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں