تکنیکی خرابی سے دہلی میں میٹرو ریل خدمات متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

تکنیکی خرابی سے دہلی میں میٹرو ریل خدمات متاثر

دہلی این سی آرکے لاکھوں مسافروں کوآج صبح کے مصروف اوقات میں بلولائن میٹرومیں آئی تکنیکی خرابی سے کافی دشواری کاسامناکرناپڑا۔دہلی میروکارپوریشن نے بتایاکہ پرگتی میدان اور منڈی ہاوس اسٹیشن کے بیچ صبح آئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے نوئیڈاسٹی سینئراور ویشالی سے دوارکاجانے والی لائنوں پرٹرینیں رک۔رک کرچلی رہی تھیں۔میٹروافسران نے بتایاکہ میٹروکی خرابی اورسست رفتارکے بارے میں مسافروں کومطلع کردیاگیاہے۔دہلی اوراس سے ملحقہ علاقوں(این سی آر)کے لاکھوں مسافروں کوآج صبح مصروف اوقات میں میٹروکی بلولائن پرآئی خرابی کی وجہ سے پریشانی کاسامنا کرناپڑا۔دہلی میٹروریل کارپوریشن(ڈی ایم آرسی)کے ترجمان نے بتایاکہ پرگتی میدان اورمنڈی ہاوس اسٹیشنوں کے درمیان آج صبح ٹریک سرکٹ میں خرابی کی وجہ سے نوئیڈاسٹی سینئراورویشالی سے دوارکاکی طرف جانے والی لائنوں پرٹرینیں رک رک کرچل رہی تھیں۔میٹروافسران نء بتایاکہ میٹروکی خرابی اورسست رفتاری کے بارے میں مسافروں کووقت وقت پرمطلع کیاجاتارہا۔ترجمان نے دعوی کیاکہ خرابی آدھے گھنٹے میں درست کرلی تھی لیکن لوگوں کاکہناہے کہ کافی دیرتک میٹروہراسٹیشن پرپانچ سے25منٹ تک رک رک کرچل رہی تھی۔ترجمان نے اس بات کوتسلیم کیاکہ خرابی ٹھیک کرلینے کے بعدبھی جگہ جگہ میٹروٹرینوں کے پھنسے ہونے کی وجہ سیٹرین کوچلانے میں رخنہ پڑا۔میٹروکی سست رفتاری سے سب سے زیادہ پریشانی صبح اسکول،کالج اوردفترجانے والے لوگوں کو ہوئی۔ٹرینوں کے تاخیرسے چلنے کی وجہ سے لوگوں کوٹرین سے اترکربسوں اورآٹورکشاکاسہارالیناپڑا۔جبکہ کچھ مسافروں کی شکایت تھی کہ انہیں اسٹیشن میں داخل ہوتے وقت میٹرولائن کی خرابی کے بارے میں نہیں بتایاگیا۔جب وہ اسٹیشن میں داخل ہوگئے تب انہیں خرابی کے بارے میں پتہ چلا۔

Delhi Metro commuters stranded as snag cripples Blue Line again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں