شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے مانک سرکار - غریب ترین وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے مانک سرکار - غریب ترین وزیر اعلیٰ

tripura-cm-manik-sarkar
ملک میں اکثرسیاستدانوں کواپنے عہدے اوررتبہ کابیجااستعمال کرتے ہوئے دیکھاجاتاہے۔یہ بھی دیکھاگیاہے کہ الیکشن جیتنے کے چند سال کے اندرہی ان کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتاہے۔مگر ملک میں ایک ایسابھی وزیراعلی ہے جواپنے رتبہ کانہ عہدے کابیجااستعمال سے پرہیزکرتاہے بلکہ وہ اس بات پرفخرمحسوس کرتاہے کہ وہ ملک کے غریب ترین وزیراعلی کے طورپرجاناجاتاہے۔غورطلب ہے کہ شمال مشرقی ریاست ترپیورہ کے وزیراعلی مانک سرکارملک کے غریب ترین وزیراعلی ہیں اورانہیں اس بات پر فخرہے کہ ان کے پاس دولت کاانبارنہیں۔اس تعلق سے مانک سرکارکاکہناہے کہ جب انہیں'ہندوستان کاسب سے غریب وزیراعلی کہاجاتاہے توانہیں شرم محسوس ہونے کے بجائے اچھالگتاہے۔سرکارنے کہا'مجھے ان رپورٹوں کوبڑھ کراچھالگتاہے جس میں میری مالی حالت کاذکرکیاجاتاہے۔لوگ جب اس بارے میں بات کرتے ہیں تو مجھے واقعی اچھالگتاہے'۔واضح ہوکہ سرکارکی کل منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادکی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے بھی کم ہے۔ترپیورہ کے وزیراعلی نے جنوری میں اسمبلی انتخابات میں اھنپورانتخابی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے اپنے حلف نامہ میں بتایاتھاکہ ان کے پاس1,080روپے نقدرقم تھی۔حلف نامہ کے مطابق ان کے بینک کھاتہ میں صرف9,720روپے ہیں۔یہ پوچھے جانے پرکہ سیاسی لیڈروں کے درمیان بدعنوانی کے اس دورمیں وہ اتنی اچھی شبیہ کیسے بنائے ہوئے ہیں،سرکارنے کہا'اس کاسہرہ میری پارٹی کوجاتاہے۔پارٹی نے مجھ میں کلچرڈالی ہے۔'سی پی ایم پولٹ بیورو کے ممبرمانک سرکارمزیدکہتے ہیں کہ'اگرمیں ایسانہیں کرتاہوں تومیراخاتمہ شروع ہوجائے گا۔'مسلسل چوتھی باروزیراعلی کاعہدہ سنبھال رہے سرکارتریپورہ میں سب سے لمبے وقت تک اس عہدہ پررہنے والے شخض ہیں۔ریاست میں ان کی مقبولیت کارازپوچھے جانے پرسرکارنے کہا'ہم عوام سے کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھتے ہیں۔یہی ہمارارازہے۔ہم شفاف ہیں۔'انہوں نے کہا'ہم وہ وعدے نہیں کرتے جوہم پورے نہیں کرسکتے۔اگرہم لوگوں کی امیدوں کوپوراکریں گے تووہ یقینی طورپرہمیں منتخب کریں گے'۔

Tripura's Manik Sarkar enjoys 'poorest CM' tag

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں