پاکستان سپریم کورٹ چیف جسٹس افتخار چودھری کی آج سبکدوشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

پاکستان سپریم کورٹ چیف جسٹس افتخار چودھری کی آج سبکدوشی

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان سپریم کورٹ چیف جسٹسافتخار چودھری طویل مدت تک خدمات کی انجام دہی کے بعد کل سبکدوش ہاجائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی جارحانہ عدلیہ سرگرمیوں کا ایک باب ختم ہوجائے گا ، جن میں برسر خدمت وزیر خدمت وزیر اعظم کے بال وپرکو کترنا بھی شامل ہے ۔ پاکستانی عدلیہ کو ایک مضبوط ستون بنانے کا سہرا بھی چودھری کے سر ہے جن سے سیاسی طبقہ کے علاوہ افسر شاہ بھی خوفزدہ رہتے تھے ۔ وہ سیول حکومت اور کسی حد تک طاقتور فوج کے ساتھ راست تصادم سے شہرت کے بام عروج پر پہنچے ۔ 64سالہ چودھری نے خود اپنے حوالہ سے یہ احساس ظاہر کیا کہ سپریم کورٹ سے ان کی روانگی کے بعد بھی ان کی وصیت پر عمل آوری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ حال ہی میں چودھری نے بڑے پر جوش طریقہ سے کہا تھا کہ عدالت عظمی میں میری جیسے ججوں کے رہتے ہوئے کوئی بھی طاقت عدلیہ نظام کو قانون کی حکمرانی کی پٹریوں سے اتار نہیں سکتی ۔ میں بھر پور زندگی جینے کے دوران اپنی جنگیں خود لڑتا رہا ۔ میری لڑائی تاہم کبھی کسی غریب اور کسی ناتواں کے خلاف نہیں رہی ۔میری جنگ ہمیشہ ، اقتدار ، ظلم اور نا انصافی کے خلاف رہی ۔انہوں نے کہا کہ مورخین اس کا فیصلہ کریں گے کہ میرے عہد میں سپریم کارٹ کی کار گذاریاں کیسی رہیں ۔ 20ہزار معاملات اور مقدمات کے فیصلہ میرے ہی میعاد کے دوران کئے گئے ۔ افتخار چودھری 12دسمبر1948کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ پاکستان کی تاریخ میں وہ سب سے زیادہ طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے چیف جسٹس رہے ہیں ۔ ان کا تقرر 30جون 2005کو اس عہدہ پر ہوا تھا ۔ تاہم 3نومبر 2007سے16مارچ2009تک وہ غیر کار کردرہے ۔ ان دنوں کے صدر پرویز مشرف نے انہیں معزول کردیا تھا ۔ وہ پرویز مشرف کے خلاف وکلاء کی تحریک کی علامت بنے رہے اور ان کی زیر قیادت وکلاء کے احتجاج نے ایک ڈکٹیٹر کی ظالمانہ حکومت کے خاتمہ میں اہم رول ادا کیا ۔ 2009میں اپنی بحالی کے بعدچودھری نے ازخود کو کرپشن اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے کئی معاملات چلائے اور سخت فیصلے بھی سنائے ۔ ان ہی کے سبب سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کو 2012میں عہدہ سے دستبردار ہونا پڑا ۔ بیشتر نکتہ چینیوں نے اس وقت گیلانی کی معزولی کو عدالتی بغاوت قرار دیا تھا ۔
Pakistan's longest serving chief justice Iftikhar Chaudhry retires

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں