پھانسی سے عین قبل بنگلہ دیش جماعت اسلامی لیڈر کو راحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

پھانسی سے عین قبل بنگلہ دیش جماعت اسلامی لیڈر کو راحت

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی )
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے آج رات سینئرجماعت اسلامی لیڈر عبدالقادر ملا کو لمحہ آخر میں راحت دی اور ان کی پھانسی پر روک لگادی جنہیں 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران نسل کشی کیلئے تختہ دار پر چڑھایا جانے والا تھا ۔ سپریم کورٹ کی مرافعہ بنچ کے چیمبر جج جسٹس سید محمود حسین نے چہارشنبہ کو دن کے ساڑھے دس بجے تک سزائے موت پر عمل آوری کو روکنے کا حکم دیا ۔ سپریم کورٹ کے رجسٹر اراے کے ایم شمس الاسلام نے صحافیوں کو یہ بات بتائی ۔ یہ حکم التواایک ایسے وقت جاری کیا گیا جب جیل عہدیداروں نے آدھی رات کے بعد 65سالہ ملاکو پھانسی پر چڑھانے کی تیاریاں کرلی تھیں ۔ سزائے موت کاسامنا کرنے والے قصوروار کے ارکان خاندان نے آج شام ان سے آخری ملاقات کی ۔۔ نیوز چیانلس نے اطلاع دی ہے کہ عبدالقادر ملا کے وکیل رات سوادس بجے حکم التوا کی نقل کے ساتھ ڈھاکہ سنٹرل جیل پہونچے ۔ یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب عبدالقادر ملا کے وکلاء نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل پر سماعت کی خواہش کی ۔ جنگی جرائم سے متعلق ٹریبونل نے عبدالقادر ملا کو بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران مظالم کے لیے 5فبروری کو عمر قید کی سزاسنائی تھی بعد میں مرافعہ ڈیویژن نے 17ستمبر کو اس فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں موت کی سزادی تھی ۔
Jamaat leader given last-minute stay of execution in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں