اردن اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی میں پانی پر تعاون کا سمجھوتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

اردن اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی میں پانی پر تعاون کا سمجھوتا

اردن ،اسر ائیل اورفلسطینی اتھارٹی نے پانی کے ذخائر کے انتظا م اور مشترکہ ترقی اور سمندری پانی کو مصفی کرکے استعمال میں لانے سے متعلق سمجھوتہ طے پاگیا ہے ۔ اس سمجھوتے پر تینوں فریقوں کے نمائندوں نے اسرائیل کے علاقائی ترقی کے وزیر سلوان شالوم اردن کے پانی اور زراعت کے وزیر حازم نصر اور فلسطینی واٹر اتھارٹی کے سربراہ شداد عطیلی نے کل واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بنک کے حکام کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں ۔ اس سمجھوتے کے تحت عقبہ میں بحیرہ احمر کے دہانے پر پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا ۔ اس سے حاصل ہونے والے پانی کو اسرائیل اور اردن دونوں استعمال کریں گے ۔ اس کے بدلے میں اسرائیل اردن میں استعمال کے لیے جھیل تبریاس سے پانی چھوڑے گا ۔ اسرائیل اپنے میکروٹ پلانٹ سے فلسطینی اتھارٹی کو غرب اردن کے علاقے میں استعمال کے لیے قریبادو سے تین کروڑمکعب میٹر پانی سالانہ فروخت کرے گا ۔ اس منصوبے کے تحت بحیرہ احمر سے بحیرہ مردار تک 180کلو میٹر طویل پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی ۔ اس کے ذریعے بحیرہ مردار کی جانب پانی بھیجا جائے گا ۔عالمی بنک کے نمائندے انگر اینڈرسن اور اسرائیل کے پانی اور علاقائی تعاون کے وزیر سلوان شالوم نے اس سمجھوتے کو تاریخی قرار دے کر سراہا لیکن آبی اور ماحولیات کے ماہرین نے اس سمجھوتے پر تنقید کی ہے اور اس کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ مردار کا ہر سال ایک ارب کیوبک میٹر پانی ضائع چلا جاتا ہے ۔ اب نئے سمجھوتے کے تحت اس کواس مقدار کا صرف دس فی صد لوٹایا جائے گا ۔ مشرق وسطی میں ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سے بحیرہ مردار کی ماحولیاتی سیاست خطرے سے دو چار ہوجائے گی ۔ بحیرہ مردار اور بحیراحمر کے درمیان پائپ لائن بچھانے پر تیس سے چالیس کروڑ ڈالر زلاگت آئے گی اور یہ کام 2014ء میں ٹینڈر کے اجراء کے بعد تین سال میں مکمل کیا جائے گا ۔

Israel, Jordan and Palestinians sign accord on water cooperation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں