او یسی اسکولس آف ایکسلنس کی چوتھی عمارت کا حافظ بابا نگر میں سنگ بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

او یسی اسکولس آف ایکسلنس کی چوتھی عمارت کا حافظ بابا نگر میں سنگ بنیاد

پراناشہر حیدرآباد کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کو عام کرنے کے مقصد سے تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کے اپنے منصوبہ بند پرگرام کے تحت حافظ بابا نگر ،A،بلاک میں سالا رملت ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اویسی اسکول آف ایکسلینس کی خوبصورت ہمہ منزلہ چوتھی عمارت کا بیر سٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتھاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سنگ بنیاد رکھنے کی آج رسم انجام دی ۔ بیر سٹر اسد الدین اویسی ایم پی اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے نونہال اگرعلم کے زیور سے آراستہ ہوں تو وہ مستقبل کے چیالنجس سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے ۔ علم کے ذریعہ ہم اپنی صفوں سے پسماندگی دور نہیں ہوگی نہ ہمیں انصاف ملے گا اورنہاپنے حقوق ہمیں حاصل ہوں گے ، جب علم ہی نہیں ہوگا توہم دین کو کیسے سمجھیں گے اور اس پر کیسے عمل کرسکیں گے ۔معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ ،لڑکیوں اور خواتین پر ظلم ، جہیز کی لعنت جیسی سماجی برائیوں کو تعلیم کی بیداری کے ذریعہ ہی دور کیا جاسکتا ہے ۔ صدر مجلس نے اس موقع پر جناب اکبر الدین اویسی کو مبارکبادی اور کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں اللہ نے انہیں یہ موقع عطا کیا ہے ۔ بیرسٹراسدالدین اویسی نے کہاکہ تقرر کے نام پر اکبر الدین اویسی اور مجلس کو بدنام کرنے کیکوشش کی جارہی تھی لیکن کیا کوئی ایسی مثال پیش کرسکتاہے فخر ملت مولانا عبدالواحد اویسی ؒ اورسالا رملت سلطان صلاح الدین اویسی ؒ کی قیادت میں زبردست تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ۔ مخالفین مجلس کے پاس کوئی ایجنڈا یا کوئی وجہ نہیں ہے وہ صرف نفاق ، جھوٹ کے ذریعہ انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں اور مسلم صفوں میں اتحاد کو توڑناچاہتے ہیں ، ان کے پاس کوئی تعمیر ی پروگرام نہیں ہے اور نہ وہ کوئی کام کرسکتے ہیں، صرف ذاتی اور رکیک حملے کرنے کی کو شش کرتے ہیں ، جمہوری انداز میں جب وہ مجلس کا مقابلہ نہیں کرسکے توایسے لوگ ظلم کے ذریعہ بندوقوں اور خنجروں کے ساتھ حملہ کرکے مسمانوں کی آواز کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، مسلمانوں کو ایسی طاقتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ، صدر مجلس نے کہا کہ مجلسی قائدین اقتدار پر جمے رہنا نہیں چاہتے بلکہ حق گوئی کے ساتھ کام کرتے ہیں ، اس پر ان کے کلاف جھوٹے مقدمہ دائر کئے گئے ، جیل میں ڈالا گیا ، نفرت انگیز تقاریر کاالزام لگایا گیا ، مسلمانوں میں بنیادی تعلیم کو عام کرن کی پس پردہ متحرک طاقت جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کی ستائش کرتے ہوئے بیر سٹر اسدالدین اویسی ایم پی نے مخالفین مجلس سے سوال کیا کہ کیا کوئی اپنے ذاتی اخراجات سے ملت کے نونہالوں کی تعلیمی پسماندگی کودور کرنے اور انہیں مفت تعلیم فراہم کرنے کا زبردست تعمیریکام کررہا ہے ؟صدر مجلس نے کہاکہ یہ انتخابات کا موسم نہیں ہے ، جیسے ہی انتخابات کا بگل بجایا جائے گا بعض برساتی مینڈک عوام کے سامنے آئیں گے ۔ ایسے لوگ 4سال یا 4.5سال کوئی کام نہیں کرتے ، اچانک انتخابات سے عوام کے درمیان میں آجاتے ہیں اور ان کے پاس انتخابی حصہ لینے اچانک رقم کہاں سے آجاتی ہے یہ کوئی نہیں جانتا ، ایسے لوگوں کو غریبوں کی ترقی سے کوئی محبت نہیں ہوتی ، اس طرح کے لوگ ہماری صفوں کو توڑ نا اور اتفاقی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ سنگھ پریوار کے اشارے پر مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کرنے مختلف الزامات اور حیلے اور بہانوں کے ساتھ میدان میں کود پڑتے ہیں ، آئندہ انتخابات میں ایسی طاقتوں اور ایسے عناصر سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں