جموں و کشمیر - سیکوریٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

جموں و کشمیر - سیکوریٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کا اندیشہ

سنٹرل ریزروپولیس فورس (سی آر پی ایف ) نے آنے والے مہینوں میں سکیوریٹی فورسس پرعکسریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ جموں کشمیر میں سی آر پی ایف عکسریت پسندی کا مقابلہ کرنے ریاستی پولیس کی مدد کررہی ہے ۔ اسپیشل ڈائر کٹر جنرل سی آر پی ایف جموں کشمیر زون دی کے پاٹھک نے آج یہاں ایک تقریب کے مو قع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس سال سیکوریٹی فورسس پر ہونے والے بعض حملے جرات مندانہ تھے اور انہیں اندیشہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایسے مزید حملے ہوں گے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کے جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح تیار ہیں۔ پاٹھک نے یہ دعوی کیاکہ گزشتہ سال کے مقابل رواں سال عکسریت پسندی سے تعلق واقعات میں کمی آئی ہے لیکن بعض ، جرات مندانہ ، حملوں کے سبب فورسس کو ہونے والے جانی نقصان میں گزشتہ سال کے مقابل اضافہ ہوگیا انھوں نے کہا کہ دراندازی کی اطلاعات ہیں اور یہ دراندازی سیکوریٹی فورسس کو نشانہ بنائیں گے۔وہ کشمیر میں کسی نیکی کے کام کے لئے نہیں آرہے ہیں ۔ جب بھی موقع ملاوہ ضرور حملہ کریں گے ۔ عید یدار نے کہا کہ اگرچہ عکسریت پسندوں نے فورسس کو جانی نقصان پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن اس نقصان کے لئے ہماری حکمت عملی کی کوئی کوتاہی کا الزام نہیں لگایا جا سکتا ۔ عکسریت پسند سیکوریٹی فورسس پر حملے کرتے رہتے ہیں لیکن کبھی وہ کامیاب ہوجاتے ہیں اور کبھی ناکام ہوجاتے ہیں ۔ جانی نقصان ہماری کسی حکمت عملی کی کوتاہی کا نتیجہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاٹھک نے کہا کہ پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کے دوران جو آئندہ سال منعقد ہونے والے ہیں عکسری سرگرمیوں میں اضافہ کا امکان ایک قیاس ہے ۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن چوں کہ دراندازی ہورہی ہے اس لئے ہمیں حملوں کا اندیشہ ہے ۔

CRPF fears militant attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں