کرشنا آبی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف آندھرا پردیش سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

کرشنا آبی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف آندھرا پردیش سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا

حکومت آندھرا پردیش ، کرشنا ندی کے پانی کی ساجھے داری پر ٹریبونل کے قطعی فیصلہ کے خلاف اورریاست کو انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی ۔ ایک وزیر نے آج یہ بات بتائی ۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ثانوی تعلیم کے پارتھا سارتھی نے بتایاکہ آندھرا پردیش کی حکومت یقینی طور پر کرشنا آ بی ٹریبونل فیصلے کے سلسلے میں انساف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی ۔ اس فیصلے پر یہاں کی اپوزیشن پارٹیوں نے شدید تنقید کی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ریاستی حکومت سپریم کورٹ سے کب رجوع ہوگی ۔جسٹس برجیش کمار کی زیر قیادت ٹریبونل نے کل فیصلہ صادر کردیا تھا اس نے آندھراپردیش کو کرشنا کے پانی کا چار ملین معکب (ٹی ایم سی ) الاٹ کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اول الذکر کو الماٹی ڈیم میں آبی گنجائش کے ذخیرہ کو 524.256میٹر اتک اضافہ کرنے کی اجازت دی تھی ۔ آندھراپردیش کی اپوزیشن پار ٹیوں نے بالخصوص کرشنا کے ڈیلٹاعلاقہ کے لیے فیصلے کو ریاست کے لیے ،ضرب مرگ ، قرار دیا ۔ انہوں نے نے بتایا کہ آندھراپردیش کو فراہم کیے جانے والے پانی میں اضافہ بہت ہی کم ہے ۔ 30دسمبر 2010کو جاری کردہ عبوری فیصلے میں فیصلے میں آندھراپردیش کو 1001ٹی ایم سی ، کرناٹک کو 911ٹی ایم سی اور مہارشٹراکو 666ٹی ایم سی پانی اس ندی سے الاٹ کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل آندھراپردیش کو811ٹی ایم سی ، کرناٹک کو734 ٹی ایم سی اور مہاراشٹرا کو 585 ٹی ایم سی پانی اس ندی سے الاٹ کیا گیا تھا ۔ پارتیاں الماٹی ڈیم کو 524.5میٹر تک بڑھادیئے کرناٹک کو دی گئی اجازت کی پرزور مخالفت کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے کم ازکم ایک درجن اضلاع میں خریف کی فصلوں پر شدید ناساز گار اثرات مرتب ہوں گے ۔ پاتھاسارتحی نے بتایا کہ پلی چنتلا کثیر مقاصدی آبپاشی پراجکٹ جسے وزیر اعلی 8دسمبر کو قوم کے نام مامون کریں گے اس سے کرشنا ۔ ڈیلٹا علاقہ کو فائدہ حاصل ہوگا ۔ دریں اثناء ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے فیصلے کے خلاف آج ضلع کرشنا میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔ ٹی ڈی پی کارکنوں نے رکن اسمبلی ٹی اومامہشوراؤ کی زیر قیادت شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع گلاپوڑی موضع میں دھرنا دیتے ہوئے ، وجئے واڑہ ۔ حیدرآباد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کو مسدودکردیا ۔ راؤ نے بتایا کہ اگر فیصلے پر عمل آوری ہوتو کرشنا ۔ ڈیلٹا مستقل میں صحرا میں تبدیل ہوجائے گا ۔ وائی ایس آرکانگریس ورکرس اور قائدین نے شہر کے دوسرے علاقوں میں احتجاج کیا ۔

AP to move SC against Krishna Water Tribunal award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں