پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-22

(اعتماد نیوز)
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں ہاوزنگ کے مسئلہ پر طویل بحث کے بعد مئیر محمد ماجد حسین نے قرار داد پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ ہاوزنگ پراجکٹس میں ہوئی پیشرفت اور اس سے جڑے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے 9 رکنی کارپوریٹرس کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ اسٹیڈنگ کمیٹی کو پیش کرے گی اس کے علاوہ انہوں نے کمشنر بلدیہ کو ہدایت دی کہ وہ ہاوزنگ کے مسئلہ پر حیدرآباد اور رنگاریڈی کلکٹرس کا تمام بلدی فلور لیڈرس کے ساتھ ایک اجلاس طلب کریں۔ مجلس کے رکن مرزا مصطفی بیگ سلیم نے اس مسئلہ پر کہا کہ پرانا شہر میں ہاوزنگ اسکیم کیلئے جناب اکبر الدین اویسی نے اراضیات کی نشاندہی کروائی۔ سرکاری اراضیات پر ناجائز قبضوں کی برخواستگی کے سلسلہ میں ہی ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ قائد مجلس نے چندرائن گٹہ اور پرانا شہر کے مختلف مقامات پر مکانات کی تعمیر کے سلسلہ میں حکومت سے پرزور نمائندگی کی۔ سروے نمبر 82 اور 83 بنڈلہ گوڑہ میں 888 مکانات کی منظوری حاصل کی گئی تھی لیکن بعد میں عہدیداروں نے 288 مکانات کی تعمیر کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کی۔ وہاں زمین خالی ہے اور لینڈ گرابرس کی اس پر نظر ہے۔ اس لئے کمشنر کو چاہئے کہ اس پہاڑی اراضی کو صاف کرتے ہوئے وہاں راجیو آواز یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اپو گوڑہ، جنگم میٹ اور میلاردیوپلی میں بھی اراضیات کی نشاندہی کروائی گئی ہے وہاں پر بھی مکانات راجیو آواز یوجنا کے تحت تعمیر کئے جائیں۔ مصطفی سلیم بیگ نے کہاکہ شہر حیدرآباد میں42 تا 45فیصد آبادی اقلیتیوں پر مشتمل ہے ان میں کئی خاندان بے گھر ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ہاوزنگ اسکیم سے اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کروائیں۔ ریاست نگر کے کارپوریٹر مصطفی سلیم بیگ نے بتایاکہ مئیر ماجد حسین کی مساعی سے ہاوزنگ اسکیم سے استفادہ کرنے والے افراد کو صرف رقم کا ایک حصہ ادا کرنا پڑرہا ہے جبکہ حکومت اور بلدیہ باقی کی رقم ادا کررہے ہیں۔ پہلے استفادہ کنندہ 50 فیصد رقم ادا کرنا پڑرہا تھا جس سے ان پر بوجھ عائد ہورہا تھا۔ انہوں نے انانگر بورا بنڈہ اور شیواجی نگر میں جو مکانات تعمیر کئے گئے ہیں اس کو جلد از جلد غریبوں میں الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں