پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

پرانے شہر کی خبریں - old city news 20 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-20

پریس نوٹ
جناب جلال الدین عارف کنوینر تعمیر ملت کی اطلاع کے بموجب محبان کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی اقتدار میں سیاسی حصہ داری کے موضوع پر 21/ دسمبر بروز ہفتہ 7/ بجے شام اردو گھر مغلپورہ میں ایک اہم کنونشن زیر صدارت جناب سید سعادت علی ایڈوکیٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جناب عبدالسمیع خان خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے اور درج ذیل شخصیات کا خطاب ہوگا :
وی ہنمنت راؤ ایم۔پی (کانگریس)
سید عزیز پاشا سابق ایم۔پی (سی پی آئی)
محمود علی صدر مائناریٹیز سیل ٹی آر ایس
وقار الدین قادری ایڈیٹر رہنمائے دکن
ظہیر الدین علی خان ، منیجنگ ایڈیٹر سیاست
محمد سراج الدین چیرمین اقلیتی سیل کانگریس کمیٹی
ڈاکٹر چرنجیوی کولیری
کیپٹن پانڈو رنگا ریڈی
ایم ویدا کمار تلنگانہ پرجا فرنٹ
پروفیسر محمد انصاری ، عثمانیہ یونیورسٹی
سید طارق قادری ، مسلم جے اے سی
عثمان شہید سینئر ایڈوکیٹ ہائیکورٹ
مولانا حسین شہید ، معتمد غوث خاموشی اسلامک ٹرسٹ
سید یوسف ہاشمی ، سکریٹری کانگریس کمیٹی اے پی
حامد محمد خان ، ایم پی جے انڈین یونین مسلم لیگ
نیشنل مسلم لیگ کے قائدین مرزا یوسف بیگ ، عبدالستار مجاہد ، علاءالدین انصاری ایڈوکیٹ
اور منیر الدین مجاہد ، حامد شطاری ، فاروق علی خان ایڈوکیٹ اور ثنا اللہ خان۔

سیاست نیوز
جناب سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کی اطلاع کے بموجب ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی جانب سے نیشنل جیوفزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اوپل روڈ حیدرآباد میں گروپ II ۔ (1) / ٹکنیشن (1) کی 36 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان ٹیکنکل جائیدادوں ، پلمبر / ڈرافٹسمین / نیٹ ورک ٹیکنشن / لیب اسسٹنٹ / الکٹریکل / ڈیٹا انٹری آپریٹر وغیرہ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت ایس ایس سی میں 55 فیصد نشانات کے علاوہ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی سرٹیفیکٹ کا حامل ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کی عمر 6/ جنوری 2014 کو 28 سال سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست فارم کی فیس 100 روپے ہے جو کسی بھی قومیائے ہوئے بنک سے کراس ڈیمانڈ ڈرافٹ شکل میں ادا کی جا سکتی ہے۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6/ جنوری ہے جبکہ اس کا ایک پرنٹ مع ضروری سرٹیفیکٹ کے ساتھ داخل کرنے کی آخری تاریخ 10/ جنوری ہے۔ تفصیلات ویب سائیٹ ngri.org.in پر دستیاب ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں