ہم جنس پرستی کے خلاف سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ قابل ستائش- ایس ڈی پی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

ہم جنس پرستی کے خلاف سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ قابل ستائش- ایس ڈی پی آئی


ہم جنسی پرستی کے خلاف سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدرحافظ منصورعلی خاں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فاضل ججوں نے ہم جنس پرستی کو غیر قانونی قرار دے کر ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اب اس کے خلاف ہر کوشش قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ نے مذکورہ انقلابی فیصلہ کر کے ملک کو سماجی طور سے تباہ وبرباد ہونے سے روکا ہے۔ مغربی تہذیب کے اندھی تقلید سے ہمارے ملک میں بھی بے راہ روی عام ہوگئی ہے ۔جس کی وجہ سے آئے دن عصمت دری اور لوطی فعل کے نئے نئے واردات سامنے آر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستی انسانی فطرت کے خلاف ہے۔اس فعل سے ازدواجی رشتوں میں خرابی پیدا ہونے کے علاوہ طبی اعتبار سے بے شمار نقصانات ہیں۔اگر ہم جنس پرستی کو قانونی سرپرستی حاصل ہوگئی تو خاندانی نظام درہم برہم ہوکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا ۔ ہمیں افسوس ہے کہ مغربی تہذیب کے دلدادہ شخصی آزادی اور دیگر بے جاتا ویلوں کے ذریعہ سیاسی پارٹیوں اور حکومتوں پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ وہ قانون میں ترمیم کر کے اس بے حیائی اور مجرمانہ فعل کو جواز فراہم کر دے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرستی مذہبی اقدار اور ہندوستانی روایات سے متصادم نظریہ ہے۔جس سے نسل انسانی کے انقطاع کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ حافظ منظور علی خان نے ملک کے تمام انصاف پسند اور انسانیت دوست حضرات سے گزارش کی کہ وہ ہر ایسی حرکت جو انسانی سماج کے لئے تباہ کن ہو اس کا بر وقت اور منظم انداز میں جواب دیں۔ تاکہ انسانیت دشمن گروہ ایسے مجرمانہ افعال سے باز رہیں۔

SDPI Welcomes Supreme Court Verdict making gay sex an offence punishable with life imprisonment.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں