پرانے شہر کی خبریں - old city news 18 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

پرانے شہر کی خبریں - old city news 18 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-18

Ashfaqullah Khan
پریس نوٹ
تحریک آزادی کے عظیم مجاہد اور تختہ دار پر چڑھ جانے والے شہید اشفاق اللہ خان کی 86 ویں یوم شہادت کے موقع پر ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس اور تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے زیر اہتمام 19/ دسمبر جمعرات کو 2 بجے دن نامپلی میٹروپولیٹن کریمنل کورٹ میں جلسہ منعقد ہوگا جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ججس ، مجسٹریٹس ، سابق ججس ، پبلک پراسیکیوٹرز اور سینئر ایڈوکیٹس جلسہ کو مخاطب کریں گے۔ جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کی اطلاع کے بموجب اشفاق اللہ خان شہید 22/ اکتوبر 1900 کو شاہجہاں پور میں پیدا ہوئے تھے۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں انہیں قید و بند کی مصیبتیں جھیلنی پڑیں اور 19/ دسمبر 1927 کو فیض آباد جیل میں انہیں پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ سولی پر چڑھنے سے پہلے جب ان سے ان کی آخری خواہش پوچھی گئی تو انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار اس شعر سے کیا تھا :
کچھ آرزو نہیں ہے ، ہے آرزو تو یہ ہے
رکھ دے ذرا سی خاکِ وطن کفن میں
یہ پہلا موقع ہے کہ شہید اشفاق اللہ خان کی یاد میں کسی عدالت کے احاطہ میں جلسہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مسلم ایڈوکیٹس فورم نے نئی نسل کو مجاہدین آزادی کے کارناموں اور ان کی قربانیوں سے واقف کروانے کے لیے اس سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ محمد نظام الدین ، میر واجد علی خان ، محمد برہان ، مرزا اسلم بیگ ، محمد مسیح ایڈوکیٹ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلیے اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

سیاست نیوز
چھٹویں عالمی انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کانفرنس کا ایچ آئی سی سی (حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ، نواٹیل) میں 16/ تا 18/ جنوری 2014 کو انعقاد ہوگا۔
کانفرنس کا مقصد عالمی مارکٹس میں معاشی قدر اور آئی پی آر [Optimizing the economic value of innovation & IPR in global market] ہوگا۔ کانفرنس کے دوران قانونی تکنالوجی اور کمرشیل موضوعات بھی زیر بحث رہیں گے۔
سیاست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈی آر اگروال بانی ڈائرکٹر آئی ٹی اے جی (ITAG) نے بتایا کہ سہ روزہ کانفرنس کے دوران 150 مقررین خطاب کریں گے جن میں مشہور مقررین میکی منہاس مائیکروسافٹ ، جوگن ڈرسیل وی آئی پی او ، وی کشمی کمارن شکامشی شکورائی کمشنر جاپان ، ڈاکٹر ایم وینکٹ رامن اور پی آر رمیش شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حقوق ملکیت پر ہندوستان میں ابھی بہت کچھ کام کیا جانا ہے۔ ہری گووند پرساد فیاپسی نے کہا کہ فیڈریشن آف اے پی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس کانفرنس کے دوران معاون مہمان نوازی کا کردار نبھائے گی۔ ڈاکٹر اگروال نے مزید بتایا کہ عالمی طور پر تحقیق و ترقی اور آئی پی کی جدت طرازی کے درمیان راست تعلق ہے تاہم ہندوستان میں اس کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔

پریس نوٹ
ماہ ربیع الاول (ماہ جنوری 2014) میں مستحق لڑکیوں کی شادی کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ایسے والدین و سرپرست جن کے لڑکے یا لڑکیوں کا رشتہ طے ہو چکا ہو اور انجمن فلاح معاشرہ کے ذریعہ نکاح کروانے کے خواہشمند ہوں ، وہ دن میں 11 تا 4 بجے بمکان محمد شرف الدین قریشی متصل مسجد شریفہ و محمود ، رحمت نگر ، یاقوت پورہ میں یا پھر شام 6 تا 9 بجے دفتر انجمن فلاح معاشرہ روبرو اسلامیہ ڈگری کالج ، ایس آر ٹی کالونی ، یاقوت پورہ پر رجوع ہو کر درخواست فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ اضلاع سے آنے والوں کو اتوار کے دن بھی درخواست فارم دئے جائیں گے۔
درخواست فارم کے حصول کے لیے راشن کارڈ ، آدھار کارڈ یا شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو پیش کرنا ضروری ہے۔ ان دستاویزات میں لڑکی کی عمر 18 سال اور لڑکے کی عمر 21 سال ہونا بھی ضروری ہے۔
دیگر تفصیلات کے لیے فون نمبر 9397882746 پر ربط پیدا کریں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں