ہندوستان میں مودی کی کوئی لہر نہیں - امریکی ماہرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

ہندوستان میں مودی کی کوئی لہر نہیں - امریکی ماہرین

ہندوستان کی چارریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج نے اپوزیشن بی جے پی کوعام انتخابات سے قبل درکارتحریک دی ہے لیکن نریندرمودی کی لہرکے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں اورنہ آئندہ سال مماثل مظاہرہ کی کوئی ضمانت دی جاسکتی ہے۔ماہرین نے یہ بات بتائی۔مدھیہ پردیش،راجستھان،چھتیں گڑھ اوردہلی میں بی جے پی کی شاندارکامیابی کوتسلیم کرتے ہوئے ان ماہرین نے جوہندوستان میں انتخابات پرقریبی نظررکھ رہے تھے،یہ نتیجہ اخذکیاکہ بی جے پی کے بہترمظاہرے کے لیے مودی عنصرواحد وجہ نہیں۔میک لارٹی اسوسی ایٹس کے ڈائرکٹربرائے جنوبی ایشیارچرڈایم روسونے کہاکہ ان ریاستوں میں بی جے پی ہمیشہ قریبی حریف رہی ہے اور2003میں بھی تقریباایسے ہی نتائج اس کاثبوت ہیں۔اگرپارٹی کی لہرکی آزمائش کرنی ہے تویہ دیکھناہوگاکہ آیابی جے پی آندھراپردیش،ٹاملناڈو،مغربی بنگال اورکیرالاسے لوک سبھا انتخابات جیت سکتی ہے یانہیں۔بی جے پی نے گذشتہ دوانتخابات میں ان ریاستوں سے صرف ایک ایک پارلیمانی نشست پرکامیابی حاصل کی ہے۔حالیہ عرصہ میں کانگریس لیڈرراہول گاندھی اوربی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندرمودی دونوں نے بیسیوں مرتبہ ان ریاستوں کادورہ کیاہے۔ہرایک کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن ایساکوئی حتمی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ ثابت کیاجاسکے کہ دونوں میں سے کسی بھی لیڈرنے کسی سمت میں کوئی لہرچلائی ہو۔

US experts see no indication of 'Modi wave'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں