1/دسمبر غازی آباد پی۔ٹی۔آئی
جیل میں بندڈاکٹرراجیش تلواراورڈاکٹرنوتلواراپنی بیٹی آروشی کے قتل پرمبنی کسی فلم یاکتاب کی اشاعت کے لیے اجازت نہیں دیں گے اوران کی اجازت کے بغیراس طرح کی کوشش کرنے والے کوقانونی کارروائی کاسامناکرناپڑے گا۔یہ بات تلوار جوڑے کے وکیل نے آج کہی۔تلوارجوڑے کے وکیل منوج سسودیانے کہاکہ اس معاملہ پرتلوارجوڑے میڈیاکی خبروں سے ناخوش ہیں اوروہ آروشی معاملہ میں کسی ہالی ووڈبالی ووڈفلم ڈائریکٹرکوفلم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔تلوارجوڑے کوآورشی اوران کے گھریلونوکرہیمراج دوہرے قتل کے الزام میں قصور وارٹھہرایاگیااوراورعمرقیدکی سزاسنائی گئی ہے۔سسودیانے کہاکہ ہمیں میڈیاکی خبروں سے پتہ چلاہے کہ کچھ بین الاقوامی فلم ڈائریکٹراورسکرپٹ رائٹراس موضوع پرفلم بنانے کے خواہش مندہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ راجیش اورنوپرتلواراس بات سے انتہائی ناراض ہیں کہ کچھ لوگ ان کی بیٹی کے قتل پرفلم بناناچاہتے ہیںیاکتاب لکھ کرپیسہ کماناچاہتے ہیں جسے وہ بے حدپیارکرتے تھے۔سسودیانے کہاکہ تلوارجوڑے ابھی تک صدمہ میں ہے واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو ہالی ووڈکے فلم ڈائریکٹرکلپ ایف رنیارڈتلوارجوڑے سے ملنے اورآروشی پرفلم بنانے اورکتاب شائع کرنے کے مقصدسے ان کے اجازت لینے کے لیے ڈاسنہ جیل گئے تھے۔بہرحال انہیں جیل افسران نے تلوارجوڑے سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ فلم سازنے تعاون دینے کے لیے تلوارجوڑے کو5کروڑروپے کی رائلٹی دینے کے لیے پیشکش کی تھی۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں