لندن میں پہلی عالمی جنگ کی 100 ویں برسی کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

لندن میں پہلی عالمی جنگ کی 100 ویں برسی کی تیاریاں

WWI-battlefield-soil-carried-to-London
پہلی عالمی جنگ کے دوران برطانوی فوج کیلئے لڑنے والے ہزاروں ہندوستانی سپاہیوں کی قربانی کو لندن میں ایک تقریب کے موقع پر خراج پیش کیا گیا ۔ بلجیم میں ہوئی پہلی عالمی جنگ کے میدان جنگ کی مٹی کو جو ایک جنگی جہاز کے ذریعہ برطانیہ کو لائی گئی ہے دنیا بھر کی سپاہیوں کی یاد میں2014ء میں پہلی عالمی جنگ کی 100 ویں برسی منانے کے لیے ایک یادگار گارڈن میں بچھائی گئی ۔ جن سپاہیوں نے عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کی طرف سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی ، یہ مٹی برطانیہ اور بلجیم کے اسکولی طلبہ کیجانب سے جمع کی گئی اور اس کو 70تھیلوں میں رکھاگیا جو بلجیم کے بحری جنگی جہاز جہاز لوسیاموری کے ذریعہ یہاں پہنچی اور ولنگٹن بیارکس میں آخری مقام تک پہنچنے سے قبل پورے لندن میں ایک رسمی جلوس کی شکل میں اسے گشت کروادیا گیا ۔زائداز ایک ہزار اسکولی طلبہ اس سال کے اوائل میں میدان جنگ سے 70 تھیلے بٹی جمع کرنے میں شامل تھے ۔ 8سالہ اسکولی لڑکے پیٹرک کیزے کو تمام میدان جنگ سے لائی گئی مٹی گارڈن کے قلب میں رکھنے کا اعزاز عطاکئے جانے سے قبل گارڈزچیانل میں ایک تقریب میں مہلوک سپاہیوں کیلئے دعائیہ اجتماع منعقد کیاگیا ۔ ملکہ ایلزبتھ دوم کے شوہر 92سالہ پرنس فلپ کو اس ماہ کے اوائل میں بلجیم کے ٹا ؤن یپریزمیں ایک تقریب میں یہ مٹی پیش کی گئے تھی تاکہ دولت مشترکہ کے ہزاروں سپاہیوں کی یاد منائی جاسکے جو1914 -18 ء کی جنگ میں ہلاک ہوگئے تھے جن میں غیر منقسم ہندوستان سے تقریبا 12لاکھ سپاہیوں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 74ہزار ہلاک ہاگئے تھے ۔ برطانیہ کے جونیروزیر دفاع جان ایسٹر جنہوں نے تقریب میں شرکت کہ، کہا کہ وہ اپنی آزادی کے لیے ہلاکہوئے ہیں ۔ اس کے لیے انہوں نے ایک انتہائی بھاری قیمت ادا کی ہے اور اب ہم آزادی کا لطف لے رہے ہیں ۔

First World War 100th Anniversary, battlefield soil laid at London memorial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں