مسلم نوجوانوں کے مقدمات کا جائزہ لینے کرناٹک کابینہ میں سفارش پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

مسلم نوجوانوں کے مقدمات کا جائزہ لینے کرناٹک کابینہ میں سفارش پیش

بنگلور۔(ایس این بی) مختلف معاملات میں جیل میں قید مسلم نوجوانوں کےمقدمات کی جلد سماعت کیلئے ہائی کورٹ کے ایک سبکدوش جج کی قیادت میںخصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز وزارت داخلہ نے کابینہ کو پیش کردی ہے۔ حکومتکابینہ کی منظوری کے بعد ان مقدمات کا جائزہ لینے کا کام شروع ہوجائے گا۔وزیر داخلہ کے جے جارج نے آج سروگنانگر اسمبلی حلقہ کے وارڈ 23 ناگوارمیں پدیاترا کے بعد نامہ نگاروں کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ سدرامیاکی قیادت والی کانگریس حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور سلامتی پر خصوصی توجہدیتی ہے۔ اقلیتوں کے علاوہ ریاست کے تمام طبقات کو امن و قانون کا ماحولفراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ریاستی حکومت امن و قانون، نظم و ضبطکی برقراری کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ کیونکہ مجموعی ترقی اسی وقت ممکن ہےجب امن و قانون برقرار رہے۔ آج ان کی پدیاترا کے بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہاکہ وارڈ23ناگوار میں مسلسل ترقیاتی کام جاری ہیں جن کا جائزہلینے کیلئے وہ وقت نہ وقت کارپوریٹر، افسران ، کانگریس لیڈران اورکارکنوں کے ساتھ دورہ کرتے ہیں۔ یہ معمول گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ اسموقع پر کارگذار کارپوریٹر کلیم پاشاہ نے کہاکہ وارڈ میں تقریباً50 فیصدترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں، تاہم مین روڈز اور چند مقامات پر کاویریپانی، سانیٹری لائن کے تسلسل میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے وزیر موصوفکے معائنہ کی ضرورت تھی۔ وزیر موصوف نے معائنہ کے بعد افسران کو کام کیجلد تکمیل کی ہدایت دی۔ کلیم پاشاہ نے وزیر موصوف کو وارڈ میں جاری تمامترقیاتی کاموں کا برسر موقع معائنہ کرایا۔ اس موقع پر کے جی ہلی سرکلانسپکٹر ٹی سری نواس، کانگریس لیڈران اے ون عرفان، اے ون سلیم، کے پرویز،ظہیر، منا، کے جی ہلی بلاک کانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ صدر سید صادق،کانگریس لیڈر واثق پاشاہ، مہیلا کانگریس صدر سچترا سمیت کئی لیڈران اورکارکن موجود تھے۔ کلیم پاشاہ نے وزیر داخلہ کو بتایاکہ کئی جگہ سمنٹ روڈتعمیر کئے گئے ہیں۔ اور کئی جگہ تار اور سمنٹ روڈ بچھانے کا کام جلد شروعہونے والا ہے۔ کاویری پانی کی فراہمی کیلئے پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہتمام لائن باری باری چارج کئے جاتے ہیں اور باری باری تمام علاقوں کوپانی فراہم کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کا دار و مدار بی ڈبلیو ایس ایس بی کینگرانی پر ہوتاہے۔ بی ڈبلیو ایس ایس بی افسران کو بھی وزیر داخلہ نےخصوصی ہدایات دیں۔ کلیم پاشاہ نے بتایاکہ آج وزیر داخلہ نے وارڈ کے جنعلاقوں کا دورہ کیا ان میں ویرنا پالیہ رنگ روڈ، اے کے کالونی، کے ایچ بیروڈ، ریلوے گیٹ، ایچ بی آر سکنڈر اسٹیج مسجد پروین، گاندھی نگر، 30 کےجی، عمر نگر، گووند پورمین روڈ، گووند پور دیہات اور دیگر علاقے شاملہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ کا ترقیاتی و ایم ایل اے فنڈ بی بی ایمپی کو پہپنچ چکا ہے۔ تاہم بی بی ایم پی کی طرف سے ٹنڈر کو قطعیت دینے میںتاخیر سے ترقیاتی کاموں کا آغاز میں تاخیر ہورہی ہے۔ اس لئے وزیر داخلہاس بارے میں متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں