صدر جمہوریہ کا دورہ جنوبی ہند - آج حیدرآباد میں آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

صدر جمہوریہ کا دورہ جنوبی ہند - آج حیدرآباد میں آمد

حیدرآباد۔(یو این آئی) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اپنے سالانہ دورہ جنوبی ہندکے موقع پر کل ریاستی دارالحکومت پہنچیں گے۔ جنوبی ہند میں ان کا قیام31دسمبر تک ہوگا۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اپنے دورہ میںصدرجمہوریہ پرنب مکرجی سکندرآباد کے مضافاتی علاقہ بولارم میں واقعراشٹرا پتی نیلایم میں قیام کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وہ کل سہ پہر 3:45بجے ایرفورس کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے اوروہاں سے ای ایم ای ہیلی پیاڈ پرواز کریں گے اور اس کے بعد ذریعہ سڑکراشٹراپتی نیلایم پہنچیں گے۔ پرنب مکرجی،20دسمبر کو چینائی کا دورہ کرکےاسی دن حیدرآباد واپس ہوجائیں گے۔ وہ 23دستمبر کو اننت پور کے پٹا پرتیپہنچیں گے، جہاں پر شانتی نیلایم کا دورہ کرتے ہوئے ستیہ سائی باباکوخراج پیش کریں گے اور ایک خصوصی پوجا میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں سابقصدر جمہوریہ نیلم سنجیوا ریڈی کی صد سالہ تقریب کے سلسلہ میں منعقد شدنیایک اختتامی تقریب میں شرکت کے بعد شام میں حیدرآباد واپس ہوجائیں گے۔ 24دسمبر کو ریاستی گورنر ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں دئیے جانے والےعشائیہ میں شرکت کریں گے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اپنے دورہ جنوبی ہند کےاختتام پر 31 دسمبر کو نئی دہلی واپس ہوجائیں گے۔

President to arrive in Hyderabad for southern sojourn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں