ہندوستانی سفارتکار کی گرفتاری و نازیبا سلوک - بین الاقوامی پروٹوکول کی امریکی خلاف ورزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

ہندوستانی سفارتکار کی گرفتاری و نازیبا سلوک - بین الاقوامی پروٹوکول کی امریکی خلاف ورزی

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
ہندوستانی سفارت کاردیویانی کھوبراگاڈے کوجنہیں مبینہ طورپرویزادھوکہ دہی پرگزشتہ ہفتہ گرفتارکیاگیاتھا،ان کے سفارت موقف اوران کے ساتھ کی گئی بدسلوکی کے پیش نظرمقدمہ سے تحفظ فراہم کیا جارہاہے جوامریکہ کے بین الاقوامی پروٹوکول کی پریشان کن ناکامی ہے۔ان کے اٹارنی نے آج یہ بات کہی۔ڈاکٹربراگاڈے کوان کے سفارتی موقف کی وجہ سے مقدمہ سے تحفظ فراہم کیاجارہاہے۔یہ پورامقدمہ فیصلہ میں ایک بڑی خامی اورامریکی بین الاقوامی پروٹوکول کی ایک پریشان کن ناکامی کی نمائندگی کرتاہے۔سفارتکارکے اٹارنی ڈینیل این آرشک نے یہ بات کہی۔انہوں نے اس امیدکااظہارکیاکہ یہ معاملہ ہندوستانی اورامریکی حکومتوں کی جانب سے اعلی سطحوں پراختیارکے حامل سفارتکاروں کی جانب سے بروقت حل کرلیاجائے گا۔یہ معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان رضامندی کے ساتھ حل کرلیاجائے گااوراس مسئلہ کااختتام عمل میں آئے گاکیونکہ یہ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات میں نہیں ہے کہ اس قسم کامقدمہ چلایاجائے۔ان کے اٹارنی نے ہندوستانی سفارت کارکے ساتھ امریکی ارباب مجازکے ہاتھوں کئے گئے نازیباسلوک پرمایوسی کااظہار کیاجنہیں ان کی دخترکے اسکول کے روبرو سٹرکوں پران کی گرفتاری کاکوئی مناسب سبب نہیں تھا۔ان کے موقف کے حامل افرادکوعموماالزامات سے نمٹنے کیلئے ایک عام مجرم کی طرح سٹرکوں پرگرفتارکرنے کی بجائے ارباب مجاز کو رپورٹ دینے کاایک موقع فراہم کیاجاتاہے جوان کی سہولت پرمنحصرہوتاہے۔اس دوران ایک نامورہندوستانی امریکی اٹارنی نے کہاکہ دیویا کوحاصل سفارتی استثنی کاجوازعدالت میں قبول نہیں ہوگا۔تاہم استثنی کی کوشش قانون کے ایک معاملہ کے طورپرعدالت میں قیت کی حامل نہیں ہوگی لیکن یہ ہمارے خارجہ تعلقات کی بنیادپر ہوسکتی ہے چنانچہ بیرونی ممالک میں خدمات انجام دینے والے امریکی سفارت کاروں کوتحفظ فراہم کیاجانا چاہئے۔روی بترانے یہ بات کہی جوامریکی عدالت کے کیسس میں صدرکانگریس سونیاگاندھی اورانڈین کانگریس کی نمائندگی کرتے ہیں۔بترانے انتقامی کارروائی پرتشویش کااظہارکیااورمسئلہ کوفوری طورپردوستانہ انداز میں حل کرنے کی اپیل کی تاکہ باہمی اورہمہ پہلوتناظرمیں امریکی مفادات کوکسی بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔اسی دوران نیویارک میں ہندوستانی سفارت کاردیویانی کھوبراگاڈے کی گرفتاری اورمبینہ طورپران کے ساتھ نازیباسلوک اورنئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ کے روبروسکیورٹی رکاوٹوں کوہٹانے اوردیگرایسے ہی اقدامات کوامریکی میڈیانے انتقام قراردیاہے۔امریکی اخبارہل نے اطلاع دی کہ یہ ایک انتقامی کاروائی ہے جب کہ نیویارک ٹائمزاورواشنگٹن ٹائمزنے اس کوجوابی اقدام قراردیاہے اوردیگرمیڈیاآوٹ لیٹس نے بھی ایسی ہی کہاہے۔ حلیف سمجھے جانے والے ان دو ممالک کے درمیاں شدید اختلاف گزشتہ ہفتہ نیو یارک میں ہندوستان کی ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبرا گاڈے کی گرفتاری کے بعد پیدا ہوئے جس پر ان کے مین ہٹن کی گھریلو خادمہ کیلئے ورک ویزا کے حصول کی خاطر جعلی دستاویزات پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فاکس نیوز نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہندوستان نے نیو یارک میں اس کی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ کے اطراف سڑکوں پر سکیورٹی رکاوٹوں کو ہٹاتے ہوئے جوابی کاروائی کی اور امریکی قونصل خانے کے عہدیداروں کو دی گئی چند مراعات کو منسوخ کردیا۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ بات کہی ۔ گزشتہ ہفتہ نیویارک میں قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کی جانب سے ہندوستانی سفارت کار کے ساتھ جس طرح سلوک کیا گیا، اس سے ہندوستان میں جوابی کاروائی کیلئے جوش و خروش پیدا ہوگیا تھا جہاں سیاسی قوس قزح کے سیاست دانوں نے برہمی کا اظہار کیا اور نئی دہلی پولیس نے سکیورٹی رکاوٹوں کو ہٹاتے ہوئے جوابی کاروائی کی جو امریکی سفارت خانے کی حفاظت کے لیے نصب کی گئی تھیں۔ نیو یارک ٹائمز نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہندوستان میں ارباب مجاز نے گزشتہ ہفتہ نیو یارک میں ایک ہندوستانی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد انتقامی کاروائی کرتے ہوئے منگل کو نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے روبرو سیکورٹی رکاوٹوں کو ہٹا دیا تھا۔ امریکی اخبار ہل نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایک اور اخبار سلیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستانی سفارتکار کی گرفتار پر امریکہ اور ہندوستان کے درمیاں ایک بڑا سفارتی تنازعہ پیدا ہورہا ہے۔
Arrest, strip-search of Indian diplomat in New York triggers uproar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں