منڈیلا کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

منڈیلا کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فارم صدر اور نسلی امتیاز کے خلاف جدو جہد کی علامت نیلسن منڈیلا کے انتقال پر دنیا بھر میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہے اور عالمی رہناؤں نے اسے انسانیت کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے منڈیلاکو انساف کی علامت اور ایک عظیم القامت شخصیت قرار دیا او کہاکہ انہوں نے متعدد لوگوں کی زندگیوں کو روشنی کیا ہے ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جتنا کہ کسی انسان سے توقع کی جاسکتی ہے منڈیلا نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ کامیابی حاصل کی ۔وہ اب ہم میں نہیں رہے اور ہم ایک انتہائی اچھی ،حوصلہ مند اور متاثر کن شخصیت سے محروم ہوگئے ۔ ایسا شخص اس زمین پر شایددوبارہ پیدا نہیں ہوسکے گا ۔ صدراوباما نے ان کے انتقال پر کہاہے ، آج وہ اپنی گھر روانہ ہوگئے ہیں اور دنیا ایک انتہائی مؤثر شخصیت میں سے ایک سے محروم ہوگئی ہے ، وہ ایک بہادر اور بھلے انسان تھے ۔ ،اوباما نے کہا ،نیلسن منڈیلا نے جنوبی آفریقہ کو تبدیل کردیا اور ہم سب کوتحریک دی ، میں ان کے ان بیشمارمتاثرین میں سے ایک ہوں ،۔جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی رحلت پراظہارتشویش کرتے ہوئے تبت کے روحانی لیڈر دلائی لاما نے کہا کہ دنیا سے ایک ایسا لیڈر رخصت ہواہے ، جس کی مستقل مزاجی اور عزم مصم نے جنوبی افریقہ کونسل پرست حکومت کے ساتھ صلح کرنے میں کلیدی رول اداکیا ۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے منڈیلا کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایک عظیم روشنی بجھ گئی ہے ۔ انہوں نے منڈیلا کو اپنے دور کا ہیروقرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے لوگوں کو جینے کی ایک نئی امید دی ۔ بان کی مون نے بھی کہاکہ منڈیلا نے نے اپنی کوششوں سے بہت سے لوگوں کومتاثر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ \"ہمیں اس دنیا کو تمام افراد کے خاطر بہتر بنانے کے لیے منڈیلا کے عزم وحکمت سے سبق لینے کی ضرورت ہے ،۔ امریکہ کے ایک صدر بل کلنٹن نے مسٹر مندیلا کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر منڈیلا کو عالمی تاریخ میں انسانی وقار اور آزادی کے چیمپئن اور امن کے سفیر طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ مسٹر کلنٹن مسٹر منڈیلا کے ملک کے باگ ڈورسنبھالنے کے تاریخی دور میں امریکی صدر تھے ۔ آرک بشپ ڈسمنڈٹوٹو، جنوبی افریقہ کے سابق سفید فام صدر ایف ڈبلیوڈی کلارک ، سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور جارج ڈبلیوبش ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو ، چینی وزیراعظم زی زن پنگ ،جاپانی وزیر اعظم شیزوایبے،جرمن چانسلر انجیلا میرکل ، میانمارکی رہناآنگ سان سوکی ، سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کہا کہ \"ہماری قوم ایک عظیم سپوت سے محروم ہوگئی ہے\"۔انہوں نے کہا کہ منڈیلاکی تدفین تک قومی پرچم سرنگوں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گویہ حقیقت ہے کہ ایسا دن آنا تھا لیکن اس کے باوجود منڈیلا کی موت پر دکھ کی کی کیفیت حاوی ہے۔نیلسن منڈیلا کی عالمی سیاسی مدبر ہونے کی شہرت کسی سے کم نہیں تھی تاہم دنیا بھرکے مشاہیر کے ساتھ میل جول اور ہر جگہ عزت پانے کے باوجود ان کے اندر سیاسی تڑپ برقرار تھی ۔ منڈیلا ہر دل عزیز سیاست داں تھے ۔اس کی تصدیق ان کو ملنے والے متعدد انعامات ،ایک سوسے زائد اعزازی ڈگریوں اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں ان کے نام پر رکھے گئے سڑکوں ، کوچوں اور عمارتوں کے ناموں سے ہوتی ہے ۔

Nelson Mandela's Death: World Leaders express condolences

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں