ایل پی جی کی قیمت میں پونے چار روپے کا اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

ایل پی جی کی قیمت میں پونے چار روپے کا اضافہ

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
گیس سلنڈرڈیلروں کاکمیشن9فیصد سے زیادہ بڑھائے جانے کے بعد سرکارنے آج گھریلوگیس سلنڈرکی قیمت3.46روپے فی سلنڈربڑھادیے ہیں۔وزارت برائے پٹرولیم کے ایک افسرکے مطابق'گیس سلنڈرڈیلروں کو14.2کلوگرام کے گھریلواستعمال والے سلنڈرپردیاجانے والاکمیشن3.46روپے بڑھاکر40.71روپے فی سلنڈر کیاگیاہے۔اس کے نتیجے میں سلنڈرکی خوردہ فروخت قیمت بھی اسی تناسب میں بڑھادی گئی ہے'ڈیلروں کے کمیشن میں اضافہ جس کابوجھ سیدھے صارفین پرڈالا جاتاہے،آج سے نافذہوگیاہے۔دہلی میں گھریلواستعمال کے گیس سلنڈرکی فروخت قیمت410.50 روپے فی سلنڈرہے کوکمیشن بڑھنے کے بعد413.96روپے ہوجائے گی۔کھاناپکانے کے گیس سلنڈرکی قیمت اس سے پہلے گذشتہ سال اکتوبرمیں بڑھائی گئی تھی۔اس وقت بھی ڈیلرکمیشن بڑھنے سے سلنڈرکی قیمت399روپے سے بڑھ کر410.50روپے فی سلنڈرہوگئی تھے۔5کلوکے گیس سلنڈرپر بھی ڈیلرکاکمیشن1.73روپے بڑھاکر20.36روپے فی سلنڈرکیاجاچکاہے۔دہلی میں5کلوکے ایل پی جی سلنڈرکی قیمت353روپے ہے۔افسرنے بتایاکہ ڈیلرکمیشن میں سالانہ اضافہ تنخواہ بھتوں میں اضافہ کے بڑھے اخراجات کودیکھتے ہوئے مجوزہ تھا۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بغیرسبسڈی والے14.2کلوکے سلنڈرکی فروخت پر78پیسے کے اضافی ڈسٹری بیوشن کمیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔بغیرسبسڈی والے سلنڈرپر75پیسے کایہ کمیشن40.71روپے فی سلنڈرکے کمیشن کے علاوہ ہے۔بغیرسبسڈی والاسلنڈربازارکی قیمت پردہلی میں1017.50روپے فی سلنڈرکے حساب سے فروخت کیاجاتاہے۔ایل پی جی ڈیلرکے کمیشن میں اس سے پہلے7اکتوبر2012کوترمیم کی گئی تھی،تب14.2کلوگرام کے سلنڈرکیلئے کمیشن25.83روپے سے بڑھاکر37.25روپے اور5کلوکے سلنڈرکیلئے اسے13.30سے بڑھاکر18.63روپے فی سلنڈرکردیاگیاتھا۔گزشتہ6سال کے دوران گیس ڈیلروں کاکمیشن تقریباہرسال کے اضافہ کے ساتھ دوگنی سے بھی زیادہ ہوگیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں