ٹو-جی اسکام پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ فراڈ - بی۔جے۔پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

ٹو-جی اسکام پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ فراڈ - بی۔جے۔پی

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
بی جے پی نے آج کہاکہ2Gاسکام پرمشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی)کی رپورٹ فراڈاورسچائی کوچھپانے کی ایک کوشش تھی۔راجیہ سبھامیں پارٹی کے ڈپٹی لیڈرروی شنکرپرسادنے کل لوک سبھا میں رپورٹ کی پیشکشی کے اندازپربھی تنقیدکی۔انھوں نے کہاکہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ جس اندازمیں لوک سبھا میں پیش کی گئی،یہ ایک فراڈرپورٹ ہے۔یہ دستاویزسچائی کوچھپانے تیارکی گئی ہے۔کل ہمارے قائدین جیسے یشونت سنہااورگوپی ناتھ منڈے نے پوری سنجیدگی سے یہ مسئلہ اٹھایاتھا۔اسپیکرمیراکمارنے رپورٹ کی پیشکشی کے دوران کسی مداخلت کی اجازت نہیں دی تھی اورکہاکہ تھاکہ قواعہ کے تحت اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سی پی آئی لیڈرگروداس داس گپتانے کہاکہ اپوزیشن کوعتراضات پیش کرنے کی اجازت نہ دینااسپیکرکے لیے درست نہیں۔سنہانے بھی اس پراعتراض کیاتھا۔اسی دوران نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق2Gاسپیکرم اسکام پرمشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پرراجیہ سبھامیں ہنگامہ آرائی ہوئی۔اپوزیشن نے الزام عائدکیاکہ اس دستاویزمیں ناراض قائدین کے نوٹس کوتبدیل کیاگیاہے۔اس دستاویزکے ذریعہ وزیراعظم منموہن سنگھ کوکلین چٹ دی گئی ہے۔کانگریس کے رکن آنندبھاسکرراپلونے یہ متنازعہ رپورٹ پیش کی جس سے پہلے ڈپٹی چیرمین پی جے کورین نے رولنگ دی کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحریک کے شرائط میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے جس میں کمیٹی کی جانب سے منظورہ رپورٹ پرمباحث کئے جاسکیں۔ڈپٹی چیرمین کی اس رولنگ کے بعد یہ رپورٹ ایوان بالامیں پیش کی گئی۔بی جے پی،بائیں بازواورترنمول کانگریس کے ارکان نے رپورٹ کی پیشکشی کی سختی سے مخالفت کی۔روی شنکرپرسادنے جو30رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے رکن تھے۔پوائنٹ آف آرڈاٹھایااورالزام عائدکیاکہ ان کے مخالفانہ نوٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔انھوں نے اس بات پرتعجب ظاہرکیاکہ اس معاملہ پرپارلیمنٹ میں مباحث کیوں نہیں کئے جاسکتے۔دستورکی دفعہ105کے ایک قاعدہ کاحوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ انھیں کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مخالفانہ نوٹ پیش کرنے کاپوراحق حاصل ہے۔قائداپوزیشن ارون جیٹلی نے اس مسئلہ پراپنے ساتھی کی پرزور تائیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ کرسی صدارت سے یہ رولنگ چاہتے ہیں کہ آیاپارلیمانی کمیٹی کے چیرمین صرف غیرپارلیمانی الفاظ حذف کرسکتے ہیں یاپھرارکان کی جانب سے داخل کئے گئے مخالفانہ نوٹس کی نوعیت کوبھی تبدیل کرسکتے ہیں۔تاہم کرسی صدارت نے یہ کہتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دی کہ اس مسئلہ پرمباحث نہیں کئے جاسکتے۔کورین نے کہاکہ قائداپوزیشن نے جائزنکتہ اٹھایاہے لیکن کرسی صدارت کوئی تبصرہ کرنے کے موقف میں نہیں ہے کیوں کہ اس نے یہ رپورٹ نہیں دیکھی ہے۔

JPC report on 2G scam a ' fraud': BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں