ریاست کی تقسیم روکنے کا عزم - چتور میں جلسہ سے جگن کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

ریاست کی تقسیم روکنے کا عزم - چتور میں جلسہ سے جگن کا خطاب

رکن پارلیمنٹ کڑپہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست کی تقسیم کودہلی کے تکبراورعوام کی عزت نفس کی لڑائی سے تعبیرکیا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ ریاست عوام کی خواہش ہے۔انہوں نے متحدہ آندھراپردیش کے لئے چتورمیں جاری اپنی سمکھیاشنکھاراوم(متحدہ آندھراکی شنکھ)یاتراکے حصہ کے طورپرآج ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا"ہم متحدہ آندھراپریش کی تائید کرنے والے کووزیراعظم بنائیں گے،ہم ہماری منزل کاخودانتخاب کریں گے اوردہلی کی سیاست پرحکومت کریں گے"۔انہوں نے صدرنشین یوپی سے سونیاگاندھی سے سوال کیاکہ"آپ تلگوعوام کوپانے کے لئے لڑتادیکھنا چاہتی ہیں؟"۔انہوں نے ریاست کی تقسیم کوروکنے کاعزم ظاہرکیا۔انہوں نے کہاکہ اگرریاست کی تقسیم کی گئی توپانی نہیں رہے گا اورسیما۔آندھراعلاقہ صحرامیں تبدیل ہوگااورریاست کی تقسیم پرسری سیلم وناگرجناساگرکوپانی کہاں سے حاصل ہوگا۔قبل ازیں انہوں نے آج اپنے والد وائی ایس آر کے مجسمہ پرپھول مالائیں چڑھائیں اوریاتراکاآغازکیاجوستی پلی،پودورو،کادے پلی اورکنوملادوڈی سے گذری۔انہوں نے کپم میڈیکل کالج میں طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔جگن موہن ریڈی کی یاتراکے موقع پران کے مداحوں کی کثیرتعداددیکھی جارہی ہے۔اس یاتراکااختتام ضلع سریکاکلم میں ہوگا۔جگن اپنی یاتراکے موقع پربیشترٹاؤنس اورمواضعات پہنچیں گے اورمختلف مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے۔

jagan to stop Andhra Pradesh bifurcation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں