Mr. K. Ramchandran, Additional DCP (Admin), has been appointed the Chief of Task Force of Central Zone.
مکہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ میں بے قصورمسلم نوجوانوں کومبینہ طورپرماخوذکئے جانے میں اہم کرداراداکرنے والے داغدارپولیس عہدیدارکے رامچندرن کوسنٹرل زون ٹاسک فورس کاسربراہ مقرر کئے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے سابق رکن راجیہ سبھامسٹرسیدعزیزپاشاہ نے کہاکہ رام چندرن کوٹاسک فورس جیسے اہم شعبہ کے سربراہ کی حیثیت سے معمورکرتے ہوئے جہاں انہیں مسلمانوں کے خلاف ماضی میں کئے گئے ان کے اقدامات کاتحفہ دیاہے وہیں مکہ مسجدبم دھماکہ مقدمہ میں ماخوذ مسلم نوجوانوں کے ارکان خاندان کے زخموں پرہم رکھنے اوران کے ساتھ انصاف کے حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔عزیزپاشاہ نے کہاکہ حکومت کاچہرہ اسی وقت بے نقاب ہوگاجب اس بات کاپتہ چلاکہ ریاستی حکومت بے قصورمسلم نوجوانوں کوغیرقانونی طورپرمقدمات پرماخوذکرنے والے فرقہ پرست عہدیدارکواعلی عہدہ فائزکرنے کے لئے کوشاں ہیں۔عزیزپاشاہ نے کہاکہ مکہ مسجد بم دھماکہ کے نام پرمذکورہ عہدیدار کی نگرانی میں فرقہ پرست پولیس عہدیداروں میں نہ صرف مسلم نوجوانوں کوکرائم نمبر198/2000کے تحت مقدمات میں ماخوذ کیابلکہ پراناشہراورنئے شہر کے مختلف علاقوں سے ان کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے انہیں شہرکے مضافاتی علاقوں میں واقع فارم ہاوزوں پرمحروم رکھتے ہوئے اذیت ناک سزائیں دیں اوران پرتھرڈڈگری کاستعمال کیاگیا۔چنانچہ بے قصورمسلم نوجوانوں کے خلاف فرقہ پرست پولیس عہدیداروں کی جانب دارانہ اویکطرفہ سرگرمیوں کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین صدائے احتجاج بلندکیااورحکومت سے نمائندگیاں کرتے ہوئے ان کی رہالی پرزوردیا۔اوراس دوران ساتویں اڈیشنل میٹروپولیٹشن سیشن جج نے گرفتارشدہ نوجوانوں کوبے قصوربتاتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیاعزیزپاشاہ نے کہاکہ حکومت کے ایسے اقدام سے مسلمانوں سے پھرایک باربے چینی اورتشویش کی لہرپیداہوگئی ہے۔عزیزپاشاہ نے کہاکہ رام چندرن کی خدمات کاجائزہ لیاجائے تواس بات کاپتہ چلتاہے کہ مذکورہ عہدیدارکے خلاف سال2007میں محکمہ اینٹی کرپشن نے غیرمحسوب اثاثہ جات کانہ صرف مقدمہ درج کیاتھابلکہ گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے جیل روانہ کیاتھالیکن ان تمام چیزوں کے قطع نظرحکومت نے جیل سے ضمانت سے رہائی کے بعدرام چندرن کو مسلسل اعلی عہدوں پرفائزکرتے ہوئے انعانات سے نوازاہے اوراب ٹاسک فورس سنٹرول زون سربراہی کی حیثیت سے رام چندرن کاتقررفرقہ پرست عہدیدارکو حکومت پشت پناہی کاواضح ثبوت ہے۔عزیز پاشاہ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے اس فیصلہ پرنظرثانی کرتے ہوئے مذکورہ عہدیدارکی خدمت کومذکورہ شعبہ سے واپس لیاجائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں