عالمی امن کے فروغ میں ہر فرد اپنا رول ادا کرے - پوپ فرانسیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

عالمی امن کے فروغ میں ہر فرد اپنا رول ادا کرے - پوپ فرانسیس

وٹیکین سٹی
( یو این آئی)
عیسائیوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسیس جورومن کیتھولک لیڈر کی حیثیت سے آج اپنا پہلا کرسمس منارہے ہیں، جنوبی سوڈان میں تصادم اور دیگر تمام جنگوں کے خاتمہ کے لیے مذاکرات کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ہر شخص کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ شخصی طور پر پر امن قائم کرنے والا بن جائے۔ یہاں سینٹ پیٹرس بیسلیکا کی بالکنی سے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور اپیل بھی کی کہ عالمی ماحول کو \"انسانی لالچ اور سخت گیری \"سے بچایا جائے۔ 1.2بلین رکنی چرج کے رہنما پوپ فرانسیس نے ساری دنیا میں امن کا پیام دیا ۔ انہوں نے جنوبی سوڈان میں سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا جہاں موجودہ کشیدگیوں کے سبب پہلے ہی سینکڑوں افراد متاثر ہیں اور اس نئی مملکت میں پرامن بقائے باہم کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ جنوبی سوڈان میں نیور اور ڈنکا قبیلوں کے درمیان نسلی تصادم اور تشدد میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ گذشتہ کئی دہوں سے جنگ کے بعد جنوبی سوڈان ، 2011میں سوڈان سے علیحدہ ہوا۔ پوپ فرانسیس نے شام نائیجیریا جمہوریہ کانگو اور عراق میں تصادموں کے خاتمہ کے لیے بی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور دعا کی کہ اسرائیلوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن مساعی کا ، سازگار نتیجہ نکلے۔ عیسائیوں کے عالمی رہنما نے اپنے روایتی خطاب میں کہا کہ ، جنگوں کے سبب کئی زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں۔ بچے معمر افراد، مظلوم خواتین اور بیمار افراد کے حد درجہ متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ خواہ پڑوسیوں کے درمیان ہو یا اقوام کے درمیان ہو، امن کے فروغ میں افراد کا بھی رول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ، بیت اللحم میں حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے ملنے والا پیام امن ہر اس مرد یا خاتون کی طرف راجع ہے ، جو صحیح الفکر ہیں اور بہتر دنیا کی امید رکھتے ہیں اور جو اپنے فرائض کو انکساری کے ساتھ انجام دینے پر توجہ رکھتے ہیں۔
individuals had a role in promoting peace - Pope Francis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں