ہند امریکی مذاکرات - گھریلو ملازمین کا مسئلہ ایجنڈہ میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

ہند امریکی مذاکرات - گھریلو ملازمین کا مسئلہ ایجنڈہ میں شامل

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
امریکہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ باہمی مذاکرات کے لیے اب اس کے ایجنڈے پر گھریلو ورکرس کی ملازمت کا مسئلہ ہوگا جو14دن طویل سفارتی تنازعہ کو حل کرنے میں آگے بڑھنے کی راہ کا تعین کرنے پر زیر بحث ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ (امریکی محکمہ خارجہ )فوری کیس پر آگے بڑھنے کی راہ کا تعین کرنے پر حکومت ہند کے ساتھ مذکرات کررہا ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ جبکہ وہ نیویارک میں امریکی قو نصل خانے سے دیویانی کھوبرگاڑے کے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقبل مشن کو تبادلہ کی درخواست پر غور کر رہا ہے تاہم ہم بڑے مسائل سے نمٹنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں۔ آنے والوں ہفتوں اور مہینوں میں باہمی مذاکرات کے لیے گھریلو ورکرس کی ملازمت کا مسئلہ ایجنڈے پر ہوگا۔ عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ دونوں ممالک کے عہدیدار یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے مسلسل مذاکرات کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے باہمی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار کے ریمارکس ہندوستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کو مخصوص زمرہ کے استشنی کو گھٹانے سخت جوابی کارروائی اور ان کے ارکان خاندان کو حاصل استشنی سے دستبرداری کے ایک دن بعد منظر عام پر آئے ہیں۔ ہندوستان میں چار قونصل خانوں میں امریکی قونصل عہدیداروں کو نئے شناختی کارڈز جاری کئے جارہے ہیں جن میں صراحت کی گئی ہے کہ انہیں محدود استشنی دیا جائے گا جو سنگین جرائم سے انہیں تحفظ نہیں دے گا۔ یہ اقدام امریکہ میں ہندوستان کے قونصل خانوں کے عہدیداروں کو دیئے گئے محدود استشنی کے مماثل ہے۔ 39سالہ دیویانی کھوبرا گاڑے کو اپنی گھریلو ملازمہ سنگیتا رچرڈ کیلئے ایک ویزا کی درخواست میں جھوٹے اعلانات کرنے کے الزامات پر 12دسمبر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انہیں 2.5لاکھ ڈالر کے بانڈز پر رہا کیا گیا تھا اور ساتھ ہی یہ انکشاف ہوا کہ ان کی نیم برہنہ تلاشی لی گئی تھی اور انہیں منشیات کے عادی افراد اور مجرمین کے ساتھ جیل میں قید کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے وکیل ڈانیل آرشک نے بتا یا کہ اس کیس کی تحقیقات کرنے والے ڈپلومیٹک سیکورٹی سرویسس ایجنٹ مارک اسمتھ نے بتا یا کہ کہ کھوبرا گاڑنے نے امریکی حکام کو ہندوستانی سفارت کار کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں تنخواہ کے تعین میں غلط بیانی کی تھی۔ آرشک نے کہا کہ اسمتھ نے غلطی سے یہ نتیجہ اخذکیا کہ کھوبرا گاڑے کی جانب سے پیش کردہ یو ایس ۔160ویزا اور درخواست میں ماہانہ تنخواہ کے طور پر 4500امریکی ڈالر کی رقم درج کی تھی۔ آرشک نے بتا یا کہ 4,500امیرکی ڈالر ماہانہ تنخواہ کھوبرا گاڑے کی ہے ، ان کی گھریلو خادمہ سنگیتا رچرڈ کی نہیں ہے۔
Employment of domestic help on agenda for talks with India: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں