لکھنؤ میٹرو پراجیکٹ کو مرکزی حکومت کی عنقریب منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-07

لکھنؤ میٹرو پراجیکٹ کو مرکزی حکومت کی عنقریب منظوری

lucknow-metro-project
لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کو کسی بھی وقت مرکزی حکومت کی منظوری مل سکتی ہے۔ لکھنؤ میں بہت جلد ہی اس کام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے مردم شماری کی بنیاد پر دیگرسات بڑے شہروں یں میٹرو ٹرین چلانے کیلئے ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ باہری امداد پروجیکٹ محکمہ کے مشیر مدھوکر جیٹلی نے بدھ کو بتایاکہ لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ تیار ہے۔ مرکزی حکومت نے جلد ہی اس کی منظوری کا اشارہ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت ہند کی وزارت شہری ترقیات کو خط لکھ کر ضروری ہدایات موصول کرلی گئی ہیں۔ شہری ترقیات کی عام رضامندی جلد ملنے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت مالیات کو بھی بذریعہ خط مطلع کرایا جاچکا ہے۔ اقتصادی ترقیات محکمہ کی رضامندی بھی وقت پر ملنے کا امکان ہے۔ مسٹر جیٹلی نے بتایا کہ ریاست کے دیگر شہروں میں بھی نقل و حمل سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس میں آبادی کی بنیاد پر میٹرو ٹرین چلانا ناگزیر ہے۔ کانپور شہر، وارانسی، آگرہ، بریلی، میرٹھ اور آلہ آباد کیلئے ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان شہروں میں میٹرو اور مونو ریل چلانے کے حالات اور ماحول کا مطالعہ کیا جاچکا ہے۔ ڈی پی آر کی بنیاد پر ایسے شہروں کے باشندوں کو بھی عالمی سطح کی میٹرو خدمات حاصل ہوں گی۔ ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ شہری آلودگی سے پاک سفر کریں۔ میٹرو اور مونو ریل کا ماڈل مختلف ہوسکتا ہے۔ اس کے مطابق ہی سرمایہ کاری پر کم وقت میں لاگت کی وصولی ہوگی تاکہ قرض کی ادائیگی آسان ہوجائے۔

UP government to lay foundation stone of Lucknow metro project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں