راجستھان میں انتخابات کیلئے مہم کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

راجستھان میں انتخابات کیلئے مہم کا اختتام

راجستھان میں یکم دسمبرکو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیری مہم آج شام5بجے ختم ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواراب کوئی انتخابی جلسہ یاموبائل فون اورایس ایم ایس کے ذریعہ بھی انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے۔قبل ازیں ریاست میں برسراقتدار کانگریس اوراہم اپوزیشن بی جے پی اوردیگرجماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے آخر وقت تک رائے دہندگان کواپنی طرف راغب کرنے کے لئے ایک دوسرے پرسبقت لیجانے کی کوشش کرتے رہے۔مہم کے آخری دن بی جے پی کے وزارت عظمی کے عہدہ کے امیدوارنریندرمودی نے جودھپور،پالی اورپورن میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔کانگریس کی انتخابی مہم چلانے والے اہم قائدین موجودنہیں تھے۔چیف منسٹرہریانہ بھوپندرسنگھ ہوداسمیت دوسرے درجہ کے قائدین نے مہم کی کمان سنبھالی۔اس سے پہلے صدرنشین یوپی اے اورکانگریس صدرسونیاگاندھی،نائب صدرراہول گاندھی،کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کے کئی وزرااورکانگریس حکمرانی والی ریاستوں کچھ چیف منسٹروں نے کانگریسی امیدوارکے حق میں انتخابی مہم چلائی۔راجستھان میں یکم دسمبرکو صبح8بجے سے شام5بجے تک اسمبلی کی 200میں سے 199نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات میں پولنگ ہوگی۔

Campaigning for Rajasthan Assembly polls ends today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں