سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والے سینئر سیاستدانوں سے پولس کی جھڑپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والے سینئر سیاستدانوں سے پولس کی جھڑپ

شاردامعاملہ میں سی بی آئی تفتیش کے مطالبہ پرپولیس اوراحتجاجیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ڈی سی ہیڈکواٹر سبرتو بندھوپادھائے نے کہاکہ سرکاری املاک کی توڑپھوڑاورپولیس کے ساتھ دھکا مکی کرنے کے الزام میں بدھان نگرپولیس نے سجن چکرورتی سمت24لوگوں کوگرفتارکرکے بدھان نگر نارتھ تھانہ لے جایاگیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر3بجے سی پی ایم کے سینئرلیڈرسجن چکرورتی،اسیم چٹرجی،سونندوسانیال کی قیادت میں شاردا معاملہ میں سی بی آئی تفتیش کے علاوہ کنال گھوش کے فیں بک پوسٹ12لوگوں سے پوچھ گچھ کے مطالبہ پرعرضداشت دینے کیلئے گئے احتجاجیوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق عرضداشت دینے گئے وفدمیں کانگریسی لیڈرسکھ ولاس ورمابھی شامل تھے۔اسیم چٹوپادھائے نے پہلے ہی سے عرضداشت دینے کی بات بدھان نگر پولیس کمشنریٹ کوبتائی تھی۔اس کے باوجود عرضداشت دینے گئے وفدکوپولیس نے کمشنرکے دفترمیں نہیں جانے دیاگیا۔جس کی وجہ سے پولیس اوروفدکے ساتھ آئے لوگوں میں تکرارہوگئی۔اس کے بعدپولیس نے سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کے الزام میں سجن چکرورتی،اسیم چٹوپادھائے،سمیرپوت گوہاکوگرفتارکرلیاگیا۔سجن چکرورتی اوردوسرے لیڈران کی گرفتاری کے خلاف سی پی ایم کی قیادت نے اس کی سخت لہجے میں مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو رانی راس منی روڈ میں دوپہر12بجے سے4گھنٹے کااحتجاجی جلسہ کرنے کااعلان کیاہے۔پارٹی کے چےئرمین بمان باسونے کہاکہ ان کی گرفتاری سے بنگال میں جمہورت پرحملہ ہواہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماراملک میں جمہوری ہے اورجمہوریت میں کسی بھی ایشوپرعرضداشت دینے کاحق سبھی کو ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کوکولکاتااوراس کے اطراف کے سبھی تھانہ کے سامنے اس ایشوپرسی پی ایم پارٹی احتجاج کرے گی۔کانگریس کی طرف سے بھی اس گرفتار کی مذمت کی گئی ہے۔جمعہ کوکانگریسی لیڈراورکارکنان کالابیچ لگاکررانی راس منی روڈ پراحتجاج کریں گے۔واضح ہوکہ گزشتہ دنوں شاردامیڈیا گروپ کے ہیڈاور ترنمول کانگریس کے معطل ایم پی کنال گھوش کوگرفتارکیاگیاتھا۔گرفتاری کے بعد کنال گھوش نے فیس بک میں اپنے پوسٹ پر 12ترنمول لیڈران کانام لکھاتھاجس سے ریاست کی سیاست میں افراتفری مچ گئی اوراپوزیشن جماعت کی طرف سے سی بی آئی تفتیش کامطالبہ ہونے لگا اس سلسلے میں اپوزیشن جماعت سی پی ایم کی طرف سے اسمبلی کاواک آؤٹ کیاگیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں