مشرقی کولکاتا میں جائیداد کی اونچی قیمتیں - ایکڑ ڈاٹ کام رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

مشرقی کولکاتا میں جائیداد کی اونچی قیمتیں - ایکڑ ڈاٹ کام رپورٹ

جائیدادکی قیمت کے رجحان کے معاملے میں فی الحال مشرقی کولکاتاگرم بناہواہے جبکہ اس کے برعکس جنوبی کوکاتامیں نرمی کا رخ ہے۔ملک کی معروف پراپرٹی پورٹل99ایکڑڈاٹ کام کی تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف ہواہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال2012-13کی تیسری سہ ماہی میں کولکاتامیں ایک طرف جہاں پراپرٹی کی قیمت میں اوسط4فیصدکااضافہ ہواہے وہیں دوسری طرف کرائے(ریٹل) کی ملکیت میں15فیصدکی زبردست کمی درج کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ موجودہ مالی سال2012-13کی تیسری سہ ماہی میں ایسٹرن میٹروپالٹن(ای ایم)بائی پاس میں پراپرٹی کی قیمت میں12فیصدکااضافہ ہواہے۔یہاں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جائیدادکی قیمت5,000روپے فی اسکوائرفٹ تھی جوتیسری سہ ماہی میں بڑھ کر6,030روپے فی اسکوائرفٹ ہوگئی۔اسی طرح نریندرپورمیں جائیدادکی قیمت2,910روپے فی اسکوائرفٹ سے بڑھ کر3,350روپے فی اسکوائرفٹ ہوگئی،اس میں15فیصدکااضافہ دیکھاگیا۔اس سلسلے میں99ایکڑڈاٹ کام کے ونیت سنگھ نے کہاکہ مشرقی کولکاتامیں پراپرٹی کامطالبہ بڑھارہاہے۔حال میں یہاں کئی نئے رےئل اسٹیٹ پروجیکٹ شروع ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں جائیداد کی قیمتوں میں تیزی کارخ ہے۔دوسری طرف جنوبی کولکاتامیں پراپرٹی کے دام میں کمی کارخ ہے۔مالی سال2012-13کی دوسری سہ ماہی میں پرنس انور شاہ روڈ میں پراپرٹی کی قیمت11,020روپے فی اسکوائرفٹ تھی جو تیسری سہ ماہی میں کم ہوکر10,810روپے فی اسکوائرفٹ ہوگئی۔اس میں دوفیصد کی کمی دیکھی گئی۔اسی طرح اسی طرح مدت میں بالی گنج میں جائیداد کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی آئی۔یہاں پراپرٹی کی قیمت9,000روپے فی اسکوائرفٹ سے کم ہوکر8940روپے فی اسکوائرفٹ ہوگئی ہے۔

High prices of property in eastern Kolkata - 99acres.com Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں