بہار کو خصوصی زمرہ کے موقف کیلئے جدوجہد رکھنے کا عزم - نیتش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

بہار کو خصوصی زمرہ کے موقف کیلئے جدوجہد رکھنے کا عزم - نیتش کمار

چیف منسٹر بہار نے نیتش کمار نے آج کانگریس کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی "فطری حلیف"کے دباؤ میں آکر بہار کو خصوصی زمرہ کے موقف کا مسئلہ پس پشت ڈال دیا ہے ۔نیتش کمار نے نئی دہلی سے واپسی کے دوران ایر پورٹ پر پہنچنے کے بعد بظاہر آر جے ڈی کا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس نے اپنی فطری حلیف جماعت کے دباؤ کے تحت بہار کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے کے مسئلہ کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ ہم 2014کے انتخابات میں یقیناًیہ مسئلہ اٹھائیں گے ۔ ماقبل انتخابات اتحاد کے دوران آر جے ڈی اور ایل جے پی تعلقات میں کشیدگی کی اطلاعات کے دوران نیتش کمار نے کہا تھا کہ رام ولاس پا سوان کی پارٹی کے ساتھ کافی بات چیت ہوچکی ہے لیکن سیاست امکانات کا کھیل ہونا ہے ۔ قبل ازیں مرکز نے معاشی بنیادوں پر پسماندگی کا تعین کرنے رگھورام راجن کے تحت جواب آر بی آئی کے گورنر بن چکے ہیں ،ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بہار کو سب سے کم ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرہ میں رکھا تھا ۔ نیتش کمار نے کہا کہ خصوصی زمرہ کا موقف عطا کرنے کا معاملہ فینانس سکریٹری کی میٹنگ میں زیر بحث آنے کی توقع تھی لیکن اب اس میٹنگ کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کانگریس کے طرز فکر میں تبدیلی آچکی ہے ۔ انھوں نے یہ واضح کیا کہ جنتا دل (یو ) کو کانگریس کے ساتھ کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہے ۔ حالیہ عرصہ میں ان کی بات چیت بہار کو خصوصی زمرہ کے موقف کے موضوع پر ہی ہوتی تھی ۔ چیف منسٹر بہار نے کہاکہ آنے والے لوک سبھا انتخاب کے دوران وہ عوام سے کہیں گے کہ انتخابات میں واضح خط اعتماد دیا جائے تاکہ خصوصی زمرہ کے موقف کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کیا جاسکے ۔ کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان امکانی اتحاد سے متعلق سوال پر نیتش کمار نے کہا کہ کیا یہ دونوں ہمیشہ سے ساتھ نہیں رہے ہیں ۔

Congress betrayed Bihar on special category status: Nitish Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں