سنگاپور میں ملک بدری کے خلاف ایک ہندوستانی کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

سنگاپور میں ملک بدری کے خلاف ایک ہندوستانی کی اپیل

سنگاپور
( پی ٹی آئی)
سنگاپور کے کارکن کے وکیل ایم روی نے سٹی اسٹیٹ میں 8دسمبرکے فسادات میں مبینہ طور پران کے ملوث ہونے کے لیے 57بیرونی ورکرس کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں سے ایک ورکر کی ملک بدر ی کے حکم کو کالعدم کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ روی نے راجیندرن راجن کے ورک پرمٹ کی دوبارہ تنقیح کی بھی درخواست کی ہے تاکہ 22سالہ ہندوستانی سنگاپور میں کام جاری رکھ سکے۔ اسٹریٹ ٹائمز نے آج یہ اطلاع دی۔ راجن پر ابتداء میں 7افراد کے ایک گروپ کا حصہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا جنہوں نے لٹل انڈیا علاقہ میں ایک خانگی بس کے شیشے توڑنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا تھا کیونکہ اس بس کے ڈرائیور نے ایک ہندوستانی کو روند دیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ استغاثہ کی جانب سے الزامات کی دستبرداری کے بعد ڈسٹرکٹ جج لم سیھانے رولنگ دی تھی کہ 7افراد کو جنہیں ایک ڈسچارج دیا گیا ہے جو ان کی برات کے مترادف ہے۔ ان میں 4افراد کو بعد ازاں گزشتہ جمعہ کو ان کی ملک بدری سے قبل پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی تھی۔ روی نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کے موکل کو اسی روز دیرگئے ملک بدرکرنے کے لیے تحویل میں لینے کے بعد گزشتہ جمعہ کو دو مرتبہ ایمیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی کو مکتوبات لکھے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ملک بدری کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے وہ عدالت میں ایک نظر ثانی کی درخواست پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے موکل تک رسائی کی درخواست کی تھی تاہم ملزم راجن کو ان کے وکیل روی کی جانب سے بریفینگ کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کو بری کئے جانے کے باوجود ہنوز اس کو وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔ روی نے یہ بات کہی۔ وکیل نے دعوی کیا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے موکل کو ایمیگریشن ایکٹ کی دفعہ 33(2)کے تحت اپیل کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
Singapore lawyer applies to quash deportation of Indians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں