اسمبلی انتخابات کے نتائج میں مودی عنصر کا کوئی اثر نہیں - وزیر اعلیٰ بہار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-10

اسمبلی انتخابات کے نتائج میں مودی عنصر کا کوئی اثر نہیں - وزیر اعلیٰ بہار

چیف منسٹر بہارنتیش کمارنے آج کہاکہ چارریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے صاف ہے کہ بی جے پی کی جیت میں مودی فیکٹرنے کام نہیں کیااوریہ نتیجہ کانگریس مخالف رائے کے طور پرسامنے آیاہے۔نتیش کمارنے یہاں اسمبلی میں اپنے چیمبرمیں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگرچارریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں مودی عنصرکام کرتاتوبی جے پی کودہلی میں اکثریت حاصل ہوجاتی۔اس میں دورائے نہیں کہ یہ کانگریس مخالف مینڈیٹ ہے اورجہاں تیسری طاقت مضبوط نہیں تھی وہاں بی جے پی کوقائدہ ہواہے۔چیف منسٹرنے کہاکہ مودی عنصرکام کرتاتواس سے پہلے کرناٹک اورہماچل پردیش کے الیکشن میں بی جے پی کی شکست نہیں ہوتی۔بی جے پی کونوشتہ دیوارپڑھ لینی چاہئے کہ جہاں کانگریس کمزورہے اورتیسری طاقت مضبوط ہے وہاں بی جے پی کوفائدہ نہیں ملنے والا۔نتیش نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی جیت'آپ'کی ہوئی ہے۔اس الیکشن سے واضح ہوگیاہے کہ جہاں کانگریس اوربی جے پی کابراہ راست مقابلہ ہے وہاں لوگ مجبوری میں بی جے پی کو ووٹ دے رہے ہیں لیکن مضبوط متبادل ہونے پرلوگ تیسری طاقت کوپسند کررہے ہیں۔چیف منسٹر نے 'آپ'کے کنوینراروندکجریوال کوان کی کامیابی پرمبارکباددی اورکہاکہ اناہزارے کافائدہ کچریوال کوملا ہے۔چیف منسٹر بہارنے کہاکہ دہلی اسمبلی کے الیکشن کے نتائج سے ایسالگتا ہے کہ دہلی سے شروع جن سنگھ سے بی جے پی تک کاسفردہلی میں ختم ہوجائیگا۔بی جے پی باجابجانے والی پارٹی ہے اورڈھول پیٹنااس کی عادت بن گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بہازمیں کانگریس کوئی طاقت نہیں ہے۔

Delhi poll results show no pro-Modi wave: Nitish

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں