مرکزی حکومت کا فساد مخالف بل سیاسی بازیگری ۔ ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

مرکزی حکومت کا فساد مخالف بل سیاسی بازیگری ۔ ممتا بنرجی

مرکز کی یوپی اے حکومت کے خلاف نکتہ چینی کو کوئی موقع وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنے فیس بک پوسٹ پر مرکز کی مجوزہ فساد مخالف بل کو سیاسی ایجینڈہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت تنقید کی ہے اور لکھا ہے کہ عام انتخاب 2014سے چند مہینوں نافذ ہونے والے مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق سے قبل مرکزی حکومت فرقہ وارانہ تشدد ( امتناع اور انصاف تک رسائی) روک تھام بل 2013لا رہی ہے جو ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں بلا وجہ کی دخل اندازی اور سیاسی انتقام جیسا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ریاستی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں مسلسل اور غیر ضروری مداخلت پوری طرح غیر و فاقی اور غیر آئینی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنی اقلیتوں سے محبت کرتے ہیں ہم ہر ذات ، نسل، مذہب، زبان وغیرہ کی بھی عزت کرتے ہوئے یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہم ان کا تحفظ اپنی فیملی کی طرح کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کی روک تھام کے نام پر مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کے آئینی اختیارات ہڑپنا چاہتی ہے اور ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

anti riot bill political gimmick - mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں