عوام سے بہتر سلوک کیلیے جاری اقدامات میں مزید بہتری لانے محکمہ پولیس کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

عوام سے بہتر سلوک کیلیے جاری اقدامات میں مزید بہتری لانے محکمہ پولیس کا فیصلہ

ap police
ریاستی پولیس نے پولیس اسٹیشنوں تک عوام کی رسائی اور ان کی شکایات کی یکسوئی کیلئے جاری اقدامات میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نکسلائٹس سے متاثرہ اضلاع کے سوا ریاست بھر کے تمام مقامات پر پولیس اسٹیشنوں میں ریسپشن پر خاتون ریسپشنسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس( کوآرڈنیشن) وی کے سنگھ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ تمام قابل گرفت جرائم کے خلاف شکایت درج کرنے اور پولیس اسٹیشن آنے والے افراد کے ساتھ شائستگی سے پیش آنے کیلئے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بی پرساد راؤ نے گذشتہ ہفتہ بدعنوانون عہدیداروں کے خلاف نہ صرف فوجداری مقدمات کا اندراج عمل میں لایا، بلکہ ان میں سے چند کو برطرف بھی کردیا۔ عوام میں پولیس کا امیج بہتر بنانے کی خاطر یہ اقدامات کے جارہے ہیں۔ پولیس کی تحویل میں موجود مسروقہ اور ضبط شدہ مال عدالتی احکام پر شکایت کنندوں کو واپس کئے جارہے ہیں۔ وی کے سنگھ نے مزید بتایاکہ ڈی جی پی نے پولیس ہیڈ کوارٹرس سے تمام اقدامات پر عمل آوری کی نگرانی کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی شخص کو مقدمہ درج کرانے کے سلسلہ مے پولیس یا پولیس عہدیداروں کی جانب سے ناقص ردعمل کا سامنا ہوتو وہ کسی بھی کام کے دن سہ پہر 3بجے تا شام 5بجے ڈی جی پی یا وی کے سنگھ سے شخصی طورپر ملاقات کرسکتا ہے۔ ضلع سطح پر شکایتوں کے عدم اندراج اور پولیس اسٹیشن میں موجود عہدیداروں کے ناقص ردعمل پر بھی شکایت کی جاسکتی ہے۔ وی کے سنگھ نے عوام کو تیقن دیا کہ ایک بھی مقدمہ کو غیر مندرج نہیں رکھا جائے گا۔

All Police Stations in AP State to Have Women Receptionists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں