اسد اقتدار سے بےدخل نہیں ہوں گے - مغربی ممالک کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

اسد اقتدار سے بےدخل نہیں ہوں گے - مغربی ممالک کا اشارہ

عمان/بیروت
(رائٹر)
مغربی ممالک نے شامی اپوزیشن کو اشارہ دیاہے کہ آئندہ ہونے والی امن بات چیت کے نتیجہ میں صدربشرالاسداقتدارسے بے دخل نہیں ہوں گے اوریہ کہ انتظامیہ کی کسی بھی منتقلی میں ان کی علوی اقلیت کی اہمیت برقراررہے گی۔یہ بات اپوزیشن کے ذرائع نے بتائی ہے۔یہ پیغام پچھلے ہفتہ لندن میں اسدمخالف شام کے دوست اتحادکی میٹنگ میں شامی قومی اتحادکے سینئرممبران کودیاگیا۔سعودی عرب سے قربت رکھنے والے اتحاد کے ایک سینئر رکن نے کہاہمارے مغربی دوستوں نے لندن میں یہ بات واضح کردی ہے کہ اب اسدکواقتدارسے نہیں ہٹایاجائے گا کیونکہ اگرایساہواتوملک کے حالات بگڑ جائیں گے اوراسلام پسندقابض ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگروہ اگلے سال پھرصدارتی الیکشن لڑتے ہیں تب بھی ان لوگوں کوکوئی اعتراض نہیں ہوگاوہ غالبایہ بات بھلادیں گے کہ انہوں نے اپنے لوگوں کوزہریلی گیس کے ذریعہ ماراہے۔واضح رہے کہ اعتدال پسندفری سیرئین آرمی سے تعلق رکھنے والے القاعدہ اوردیگر جنگجوگروپوں نے ترکی کے نزدیک ایک سرحدی چوکی اوراسلحہ کے پرقبضہ کرلیاہے اوران کی طاقت بڑھ رہی ہے اس لیے مغرب کی اسد مخالف پالیسی میں تبدیلی آئی ہے۔سفارتکاروں اوراتحادکے سینئرارکان کے مطابق\'\'مغرب خصوصا امریکہ اورطانیہ کی ترجیحات بدل گئی ہیں وہ اب اسدکوہٹانے کے بجائے تنظیم جنگجوؤں سے مقابلہ کرنے پردھیا ن دے رہے ہیں جس سے3سالہ بغاوت کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان درارپڑگئی ہے۔اس طرح اب روس کے ساتھ امریکہ کے ساتھ اختلافات کم ہوسکتے ہیں جواسدکے خلاف کارروائی کوروکتارہاہے تاہم اس سے مشرق وسطی میں باغی اتحادیوں کے ساتھ ختلافات بڑھیں گے۔امریکہ کوخوف ہے کہ اسدکوہٹانے سے کہیں شام عالمی جہادکامرکزنہ بن جائے کیونکہ القاعدہ کے لوگ باغیوں کے ساتھ لڑرہے ہیں۔دوسری جانب شام میں صدربشرالاسد کی فورسیزکے خلاف لڑنے والے اسلام پسند باغیوں نے امریکہ کی بیٹھ کر بات چیت کرنے کی دعوت ٹھکرادی ہے۔یہ بات ایک سینئر امریکی سفارتکارنے کہی ہے۔شامی حکومت نے کہاہے کہ یہ بات قابل مذمے ہے کہ امریکہ اسلامی محاذکے ساتھ باغی گردپوں پرمشتمل ہے اورجسے دمشق حکومت دہشت گردتنظیم سمجھتی ہے۔اس بات سے ظاہر ہوتاہے کہ شام کی خانہ جنگی کوحل کرنے میں آپس میں بٹے ہوئے باغیوں کواراضی کرنے میں کتنی دشواریاں حائل ہیں۔جنیوامیں اقوام متحدہ امن مذاکرات میں5ہفتہ باقی ہیں مگریہ نہیں معلوم کہ اپوزیشن کی نمائندگی کون کریگا۔امریکہ کے ایلچی برائے شام رابرٹ فورڈ نے بتایااسلامی محاذ نے ہمارے ساتھ بات کرنے سے انکار کردیاہے اوراس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی ہے۔
West signals to Syrian opposition Assad may stay

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں