نیویارک - مسافر ٹرین حادثے کا شکار - 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

نیویارک - مسافر ٹرین حادثے کا شکار - 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

NYC-passenger-train-derails
امریکی شہر نیویارک کے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ریل گاڑی کے حادثے میں پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔نیویارک کے دفائر ڈیپارٹمنٹ کیسربراہ نے میٖڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ میں چار افراد ہلاک جبکہ 63زخمی ہوئے ہیں ۔ ان کے بقول زخمی ہونے والے 63افراد میں گیارہ کی حالت نازک ہے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ نیویارک کی ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ برانکس کے علاقے میں پیش آیاا ہے ۔ حکام کے مطابق حادثے میں میٹرو نارتھ ٹرین کی 7میں سے 5بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔یہ ٹرین اسٹیشن کے قریب تھی اوراس کو آہستہ ہوناچاہیے تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے اور اسی سے ہی معلوم ہوسکے گا کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا ۔ امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین پوہکیسپی سے اتوار کی صبح 5بج کر 54منٹ پر روانہ ہوئی تھی اور اسے پونے 8بجے کے قریب نیویارک کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پہنچناتھا ۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بوگی پانی میں گری ہے ۔اس سے قبل ایک بوگی کے پانی میں گرنے کی اطلاعات تھیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امداد ی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور اس علاقے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے ۔

4 dead, 63 injured after NYC-bound Metro-North passenger train derails in Bronx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں