آدھار کارڈس کی برخواستگی کیلئے مغربی بنگال اسمبلی میں قرارداد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

آدھار کارڈس کی برخواستگی کیلئے مغربی بنگال اسمبلی میں قرارداد منظور

aadhar card
مغربی بنگال اسمبلی نے آدھار کارڈس پر آج ایک قرار داد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ مرکز، ڈائرکٹ بینیفٹ ٹرانسفر ( ڈی بی ٹی ) اسکیم سے ان کارڈس کو مربوط کرنے کے اپنے فیصلہ کو فوری واپس لے لے۔ قرار داد ریاستی وزیر پارلیمانی امور پارتھا چٹرجی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ریاست کے صرف15فیصد عوام کو آڈھار کارڈس حاصل ہوئے ہیں۔ ایسے تناظر میں آبادی کی 85فیصد تعداد ، سبسیڈی کے تحت ایل پی جی کے 9سلنڈرس حاصل نہیں کرسکے گی کیونکہ مرکز نے آڈھار کار ڈس کو ڈی بی ٹی کے مقصد سے ، متعلقہ بنک کھاتوں سے ملحق کردیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مرکز کے فیصلہ سے عام آدمی کو زبردست مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن و مارکسی رہنما سوریہ کانتا مشرا نے حکمراں پارٹی کی پیش کردہ قرار داد کی تائید کی اور کہا کہ آڈھار کارڈس سے متعلق کئی مسائل ہنوز حل نہیں ہوئے ہیں۔

West Bengal state assembly passes resolution to withdraw Aadhar card

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں