مصر میں نئے دستور کے مسودہ کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

مصر میں نئے دستور کے مسودہ کو منظوری

Egypt-panel-approves-draft-constitution
مصر کے دستور ساز پینل نے سابق صدر محمد مرسی کی اقتدار سے بےدخلی کے تقریباً 5 ماہ بعد ایک منشور کے مسودہ کو منظوری دے دی ہے۔ 50 رکنی پینل کے سربراہ عمرو موسیٰ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دستور کا مسودہ عبوری صدر عدل منصور کے حوالے کل کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں منشور کی بعض دفعات کے متنازعہ ہونے کے سبب اس کے حق میں زیادہ ووٹ نہیں آئے۔ لہذا اسے منظوری بھی نہیں مل سکی۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابی نظام ، صدارتی و پارلیمانی انتخابات ، نوجوانوں کے علاوہ کسانوں اور کاپٹک [Coptic Christians] عیسائیوں کی نمائندگی سے متعلق دفعات میں ترمیم کی گئیں۔
جولائی کے اوائل میں محمد مرسی کے زوال کے بعد 2012 کا دستور کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ فوج نے ایک نیا روڈ میپ تیار کیا جس میں نئے دستور کا مسودہ بھی تیار کرنا شامل تھا۔

Egypt's panel approves draft constitution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں