ہند - بنگلہ دیش خصوصی پاسپورٹ کی اجرائی کا نظام ترک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

ہند - بنگلہ دیش خصوصی پاسپورٹ کی اجرائی کا نظام ترک

india-bangladesh-passport
شمال مشرقی اور مغربی بنگال میں رہنے والے افراد کے لیے ہند۔ بنگلہ اسپیشل پاسپورٹ کی اجرائی کے 41سالہ قدیم نظام کو وزرات امور خارجہ کی ایک ہدایت کے بعد ترک کردیا گیا ہے۔ یہ نظام دونوں علاقوں کے عوام کی نقل و حرکت میں آسانی کیلئے 1972میں بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد سے جاری تھا کیونکہ 1947میں بر صغیر کی تقسیم کے بعد اس وقت کے مشرقی پاکستان سے ہزاروں بنگالی شہری ہجر ت کرکے ہندوستان پہنچے تھے۔ یہ نظام ہفتہ 30نومبر سے ختم کردیا گیا ہے اور عہدیداروں نے کہا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر ایسا کیا گیا ہے۔ 28جنوری کو وزرات امور خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تجدیدی سفری انتظامات پر عمل آوری کیلئے ہند۔ بنگلہ پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کولکتہ ریجنل پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان آر ٹی اے کی عمل آوری کے سلسلہ میں ہند۔ بنگلہ پاسپورٹ کی اجرائی کو مرحلہ وار ترک کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے منظور کردہ کچھ کاروائی انجام دینی ہوگی۔ تاہم ہند ۔ بنگلہ پاسپورٹ جو جاری ہوچکے ہیں ان کی میعاد کے ختم ہونے تک کار کرد رہیں گے۔ ہند۔ بنگلہ پاسپورٹ کیلئے کوئی نئی درخواست 15نومبر کے بعد متعلقہ 8ریاستی حکومتوں میں سے کسی ایک کی جانب سے بھی قبول نہیں کی جائے گی۔ اعلامیہ میں بتا یا گیا ہے کہ اس تاریخ تک یا اس سے قبل موصولہ تمام درخواستوں پر کاروائی کی جائے گی اور تیزی کے ساتھ ہند۔ بنگلہ پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔

41-year-old India-Bangladesh passport regime ends

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں