روسی سرحد پر میزائیلوں کی تعیناتی سے امریکہ پریشان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

روسی سرحد پر میزائیلوں کی تعیناتی سے امریکہ پریشان

واشنگٹن
(آئی اے این ایس )
امریکہ نے روس کے مغربی علاقہ میں مزائیلوں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماسکو سے عدم استحکام پیدا کرنے کے اقدامات نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان میری ہارف کے حوالہ سے بتایا کہ روس نے کلینفراد میں سکندر میزائیلیں نصب کی ہیں جوپڑوسی ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں ۔ ان کی تشویش بجاہے اور ہم بھی اس میں شامل ہیں ۔ ہم نے صور تحال کے پیش نظر ماسکو سے ایسے اقدمات نہ کرنے کی درخواست کی ہے جس سے خطہ عدم استحکام سے دوچار ہو ۔ روس نے ناٹو ممالک سے متصل سرحدوں پر اسکندر ایم میزائیل نصب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ وضاحت بھی کردی کہ میزائیلوں کی تعیناتی سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہرگز نہیں ہوتی ۔ آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگوکوناشینکوف کے حوالہ سے بتایا کہ مغربی فوجی ضلع کے سرحدوں پر اسکندرمیزائیل بٹالین کی تعیناتی سے متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ۔2011میں ان دنوں کے صدر دیمتری میدویدف نے کلینفر اداور جنوبی اسنوور علاقوں میں فوری کمک رساں میزائیلیں تعینات کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ ان دنوں امریکہ نے مرحلہ وار میزائیل شکن دفاعی پروگرام کے نفاذ پر زور دیا تھا ۔ دیمتری میدویدف نے یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ امریکہ نے اس پر وگرام کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی واشنگٹن کے ساتھ تعلقات منجمد ہوجائیں گے ۔
US, NATO express concern over Russian missile deployment near border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں