اترپردیش کو صنعت کے شعبہ میں اہم کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

اترپردیش کو صنعت کے شعبہ میں اہم کامیابی

لکھنؤ
(ایس این بی )
وزیر اعلی اکھلیش یادو کی پہل آخررنگ لے آئی ۔ ریاست میں نئی صنعتی ترقیاتی پالیسی نافذہونے کے بعد نئی صنعتیں قائم کرنے کے تئیں صنعتکاروں کی دلچسپی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہفتہ کو وزیر اعلی کی موجودی میں 8مختلف پرجیکٹوں کے لیے 15765کروڑروپے کے ایم اوایو پر دستخط ہوئے ۔ حکومت نے پانچ صنعتکاروں کو صنعت لگانے کے لیے اراضی الائٹمنٹ کے خط بھی سونپے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے ادیوگ بندھو کی سنگل ونڈڈوویوپورٹل کا بھی آغاز کیا ۔ وزیر اعلی کے سرکاری بنگلے 5کالی داس مارگ پر یو پی ایس آئی ڈی سی کی جانب سے منعقد تقریب میں مسٹر یادو کی موجودگی میں حرارتی بجلی گھر کا قیام ، پیپر ملوں کا قیام ، سیمنٹ کمپنی کی پیداوار صلاحیت میں اضافہ ، مکئی پر مببنی پروجیکٹ لگانے ، پلاسٹک پر مبنی تکنیکی ادارے کا قیام ، امول ڈیری کے قیام وغیرہ کے لیے صنعتکاروں اور محکمہ صنعت کے افسران کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے ۔ ان میں سب سے اہم یوپی اور مرکزی حکومت کے مشترکہ ادارے ٹی ایچ سی انڈیا لمٹیڈکے ساتھ خورجہ میں1320میگاواٹ کے حرارتی بجلی گھر کا قیام ہے ۔ معاہدوں سے پر جو ش وزیراعلی نے کہا کہ ان کی حکومت سرمایہ لانے کے لیے مسلسل کوشش کررہی ہے اور مستقبل میں اس کے بہترنتائج نظر آئیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست میں 15765کروڑروپے سرمایہ کاری سے قائم ہونے والی صنعتوں میں ریاست کے 29ہزار لوگوں کو براہ راست روز گار دستیاب ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں سے جب بھی بات ہوتی تھی وہ بد عنوانی کی شکایت کرتے تھے ۔ اس لیے سنگل ونڈونظام کو نافذ کردیا گیا ہے ۔ اس سے متعینہ وقت میں ایک ہی جگہ پر صنعتکاروں کا کام ہوجائے گا ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے ایجنڈے میں ترقی سب سے اوپر ہے اور اسی کے تحت یہ معاہدے کے گئے ہیں ۔ وزیر اعلی نے اس کے لئے صنعتکاروں کو 1500ایکٹر اراضی الاٹ کی ہے ۔ اس میں قنوج کے امر داحلقہ میں 105کروڑ روپے کے صرفہ سے لگنے والی مکئی یونٹ کے لیے 30ایکٹر اراضی وردان انڈسٹر یز ، امول فیڈریشن کو وار نسی میں 30ایکٹر اراضی ، باندہ میں ایک نئی سیمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے 29۔33ایکٹر اراضی ، امیٹھی میں واقع ایک سیمنٹ کمپنی کو کام توسیع کے لیے 200ایکٹر اراضی کا الاٹمنٹ لیٹر سونپا گیا ہے ۔ خورجہ بلند شہر میں 1320میگاواٹ کے حرارتی بجلی گھر کے قیام کے لیے 1200ایکٹر اراضی مہیا کرائی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی کی اہلیہ ڈمپل یادو کے پارلیمانی حلقہ قنوج میں انڈسٹریل ایریا کے قیام کے لیے300-300ایکٹر اراضی تحویل میں لے کر صنعتکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر اکھلیش کا بینہ کے کئی اراکین ، ریاستی پلاننگ کمیشن کے وائس چیئر مین ، زرعی پیداوار کمشنر ، صنعتی ترقیات محکمہ کے پرنسل سکریٹری اور محکمہ صنعت کے فسران وغیرہ بطور خاص موجود تھے ۔ وزیر اعلی نے ادیوگ بندھو کی سنگل ونڈوویوپورٹل کا آغاز کیا ۔ اس ویوپورٹل کے سلسلہ میں محکمہ صنعتی ترقیات کے پرنسل سکریٹری ڈاکٹر سوریہ پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ صنعتکاروں کے ذریعہ منظوری اور این او سی کے بارے میں اس ویوسائٹ پر اپنی معلومات 24گھنٹے اور ساتوں دن جاری کرنے کی سہولت رہے گی ۔ ساتھ ہی اس پر شفاف طریقہ سے محکمہ کو بھی وقت کی پابندی کے ساتھ جواب دینا ہوگا ۔ دوسری جانب وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سنیچر کو کاس گنج میں ضلع کے بارہویں پاس7587 طلباء وطالبات کو مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے 130۔48کروڑ روپئے کی لاگت کے 31تعمیراتی کاموں کو عوام کے نام معنوں کیا ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی مختلف عوامی بہبودی اسکیموں سے متعلق ضلع کی ترقیاتی کتابچے کا اجراء بھی کیا ۔ وزیر اعلی نے جے تھرا باشندے ایس ایس بی کے شہید جوان انل کمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کنبے کو 20لاکھ روپئے ریاستی حکومت کی جانب سے مدد کے طور پر دینے کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کی کاس گنج ضلع کے قیام سے متعلق کسی بھی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے جتنی بھی مدد کی ضرورت ہوگی دی جائے گی ۔ مسٹریادو نے کاس گنج میں سوروں روڈ پر زیر تعمیر ضلع اسپتال احاطے میں منعقد لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام میں طلباء طالبات کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کو مکمل صحیح طریقے سے استعمال کریں اور کچھ اچھا بنکر دکھائیں ۔ اس لیپ ٹاپ تقسیم اسکیم سے طلباء وطالبات کو تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھنے اور بلندیوں پر پہنچنے کے بہتر مواقع ملیں گے ۔ اس سے تعلیم کے شعبے میں کافی تبدیلی آئے گی ۔


UP key to success in the industry sector

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں