انقرہ
(یو این آئی )
ترکی میں بد عنوانی کے الزام میں آج انسداد بد عنوانی جانچ ایجنسی نے 16افراد کو گرفتار کرلیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں دو وزیروں کے بیٹے اور سرکاری زمرے کے ہال بنک کے جنرل منیجر شامل ہیں ۔ترکی وزیر اعظم طیب اردگان کئی دہائیوں سے جاری حکومت کے دوران بد عنوانی کو روکنے کی ذمہ داری سرکار کے لئے بہت بڑا مسئلہ بن گئی ہے ۔ گرفتار کئے گئے افراد میں بدعنوانی روکنے والی ایجنسیوں کے افسران پوچھ تاچھ کر رہے ہیں ۔دریں اثنا استنبول میں رائٹر کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے ایک وسیع پیمانہ پر رشوت کی تحقیقات کے دوران ترکی میں چند سفیروں پر الزام عائد کیا کہ وہ اشتعال انگیز کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔جس میں دو وزرا کے فرزندوں کے بشمول 24افراد پر الزام عائدکیا گیا ہے ۔ان حالیہ دنوں میں انتہائی حیرت انگیز طور پر سفر ا ء چند اشتعال انگیز اقدامات میں ملوث پائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا کام کریں۔اگر آپ اپنی ڈیوٹی کے علاقہ کو چھوڑ یں گے یہ ہماری حکومت کے دائرہ کار کے علاقہ تک توسیع ہوسکتی ہے ۔ ہم ہمارے ملک میں آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتے ۔ اردگان نے بحراسود کے صوبہ سام سون میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ترکی امریکی سفارتحانہ نے تحقیقات میں کسی رول کی تردید کی ہے ۔
16 arrests made in Turkish corruption scandal
2013-12-22
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں